جس طرح مودی کے بڑوں کو مار بھگایا ہے اسی طرح مودی کو بھی مار بھگائیں گے ، راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamجس طرح مودی کے بڑوں کو مار بھگایا ہے اسی طرح مودی کو بھی مار بھگائیں گے ،  راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}

رنگلہ،باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جس طرح مودی کے بڑوں کو مار بھگایا ہے اسی طرح مودی کو بھی مار بھگائیں گے ،27ستمبر کومظفرآباد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کشمیر بچاؤ ریلی میں خصوصی خطاب کریں گے اس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ،ٹرمپ اور مودی مل کر بھی مسلمانوں کا کچھ بگاڑ سکتے ،امریکہ کی سرپرستی میں ہندوستان اور اسرائیل مسلمانوں کے خلاف ایک عرصے سے سازشیں کررہے ہیں کشمیر اور فلسطین کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے رنگلہ اور باغ میں دورے کے دوران وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مسلمان اﷲ پر یقین رکھتے ہیں اور اﷲ کی انکاری قوم مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،اب وقت آگیا ہے کہ اﷲ اکبر کا نعرہ بلند کیا جائے انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہے ،انہوں نے کہاکہ بزدل مودی انسانیت کا قاتل ہے عالمی برادری کو اس قاتل کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے 80لاکھ کشمیری گزشتہ 53دن سے کرفیو کی ذد میں ہونے کے باوجود آزادی کے لیے پرعزم ہیں مودی کشمیریوں کو قتل تو کرسکتا ہے ان کے اندر سے آزادی کے جذبے کو ختم نہیں کرسکتا اب ایک بھی کشمیری مودی کو نہیں ملے گا جو اس کا حمایتی ہو ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر