{AF}
نریند ر مودی کو شکست سے ٹرمپ نہیں بچا سکتے ،مودی نے جنگ مسلط کردی ہے فتح کے لیے آخری حد تک جائیں گے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
لاہور( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریند ر مودی کو شکست سے ٹرمپ نہیں بچا سکتے ،مودی نے جنگ مسلط کردی ہے فتح کے لیے آخری حد تک جائیں گے ،حکومت پاکستان اور تمام سیاسی مذہبی جماعتیں کشمیر پر ایک بیانیہ اپنائیں ،نریندر مودی کے اقدام کو پوری دنیا میں مسترد کیا جارہا ہے ،اقوام متحدہ او آئی سی ،یورپی پارلیمنٹ ،انسانی حقوق کمیشن ،اہل دانش ہندوستان کی مذمت کررہے ہیں اور دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر زیر بحث ہے ،پنجاب نے 1931سے کشمیریوں کی پشتیبانی جاری رکھی ہوئی ہے علامہ اقبال کی سربراہی میں بننے والی کشمیر کمیٹی سے لے کر اب تک یہاں کے عوام نے کشمیر کے لیے جدوجہد کی ہے ،پاکستان کی سب سے بڑی درس گاہ پنجاب یونیورسٹی کے نوجوان ،اساتذہ ہی تحریکوں کے روخ متعین کرتے ہیں آج پنجاب یونیورسٹی نے اپنا تاریخی کردار دہرایا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندرمودی کے تمام فسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود عوام پرجوش ہیں ،پرعزم ہیں وہ پاکستان کی بقاء ،سلامتی اور استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں ،تحریک آزادی کشمیر کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی سطح پر کوششیں اور کاوشیں کی ہیں ان کومزید تیز کرنے اور حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے بیس کیمپ کا جو رول تعین کیا تھا اس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں نے کشمیریوں کے ساتھ عملی یکجہتی کرنے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے اور آج بھی نذرانے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں جن پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔