جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان،راجہ جہانگیر خان،راجہ فاضل تبسم نے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا

{AF}Fazal Tabassamجماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان،راجہ جہانگیر خان،راجہ فاضل تبسم نے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا {/AF}

جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان،راجہ جہانگیر خان،راجہ فاضل تبسم نے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود،نائب امیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنر ل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے متاثرین زلزلہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،جماعت اسلامی کے رضا کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں بھرپور طور پر حصہ لیا ،متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے ،حکومت درست طور پر نقصانات کا جائزہ لے کر متاثرین کی فوری امداد کرے جانی اور مالی نقصانات کا درست انداز سے تخمینہ لگایا جائے انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے 4مقامات پر اپنے کیمپس قائم کر دئیے ہیں مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو 24گھنٹے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے اس موقع پر راجہ فاضل تبسم نے ڈی ایچ کیو میں زخمیوں کی عیادت کی اور تمام زخمیوں کے لیے مفت ادویات کا انتظام کیا زخمیوں کے لواحقین کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے ان کی بھرپور معاونت کریں گے ،دریں اثناء راجہ فاضل تبسم،نائب امیر راجہ جہانگیر خان ،انجینئر نعمان اکرم نے کھڑی شریف ،پلمنڈا سمیت متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورالخدمت کی طرف سے متاثرین میں ریلیف تقسیم کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر