مودی انسانیت کا قاتل جنرل اسمبلی میں خطاب سے روکا جائے, راجہ فاضل تبسم

{AF}Fazal Tabassamمودی انسانیت کا قاتل جنرل اسمبلی میں خطاب سے روکا جائے, راجہ فاضل تبسم{/AF}

گڑھی دوپٹہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہاہے کہ مودی انسانیت کا قاتل جنرل اسمبلی میں خطاب سے روکا جائے,مودی کے جنگی جنوں کو اتارنے کا موقع آگیاہے،27ستمبر مظفرآباد کوانسانوں سے بھر دیں گے،80لاکھ کشمیری گزشتہ 49دنوں سے محصور ہیں،عالمی برادری اقوام متحدہ کو کہے کہ اپنے چیٹر 7کے مطابق ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے صبر کی انتہاکردی ہے اب صبر کا وقت گزرچکا ہے کشمیری اپنے حق کے لیے لڑیں گے اور آزاد ی حاصل کریں گے،اس موقع پر راجہ فاضل تبسم نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مطالبہ کریں گے کہ ہندوستان جنگی جرائم کا مرتب ہورہاہے اقوام متحدہ کی اور سلا متی کونسل کی قراردادیں ماننے کے لیے تیار نہیں ہے تو اس کے خلاف کارروئی کی جائے،مودی مستند دہشت گردی ہے ا س کو حق نہیں ہے کہ وہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرے،انسانیت کاقاتل ہے،80لاکھ افراد کو محصور کیا ہوا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے فیصلہ کرلیاہے کہ عالمی برادری ان کو بات پر کان نہیں دھرتی وہ خود جہاد کریں گے اور جہاد سے ہی کشمیر آزادکروائیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر