عمران خان ایک تقریر سے مسئلہ کشمیر حل کروانا چاہتے ہیں کشمیر کی آزادی کے لیے جامع پالیسی ٹھوس حکمت عملی اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، لیاقت بلوچ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkعمران خان ایک تقریر سے مسئلہ کشمیر حل کروانا چاہتے ہیں کشمیر کی آزادی کے لیے جامع پالیسی ٹھوس حکمت عملی اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، لیاقت بلوچ {/AF}

بھمبر( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک تقریر سے مسئلہ کشمیر حل کروانا چاہتے ہیں کشمیر کی آزادی کے لیے جامع پالیسی ٹھوس حکمت عملی اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے ،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا آج50واں دن ہو گیا ہے 80لاکھ محصور کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں ،بنیادی اشیاء ضرور ت سے محروم جذبہ حریت سلامت ہے ،پوری کشمیری قیادت پس دیوار زنداں ہونے کے باوجود عوام زندہ ہیں ،عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے ،حکومت پاکستان اتفاق رائے سے قومی کشمیر پالیسی تشکیل دے کر ہندوستان کے مکروہ چہرے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے اور اقوا م متحدہ کو مجبور کرے کہ وہ چیپٹر7کے مطابق ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے زیر اہتمام عزم آزادی مارچ کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سیلم،جے آئی یوتھ آزادکشمیر کے صدر نثار احمد شائق ،امیر ضلع فرید چوہدری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عزم آزادی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے نریندرمودی نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،اقو ام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی ہندوستان دھجیاں اڑا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے ہندوستان بدمعاش ریاست کی تعریف پر پورا اترتا ہے اس لیے عمران خان جنرل اسمبلی میں مطالبہ کریں کہ ہندوستان کے خلاف اقتصادی اور عسکری کارروائی کی جائے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان شروع دن سے تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی،اور اخلاقی حمایت کررہی ہے صبح آزادی تک پشتیبانی کا کردار ادا کرتی رہے گی ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے پاکستان پر جنگ مسلط کررکھی ہے اس کا جواب تو دیا جا رہا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن جواب دینے کی ضرورت ہے ،اس موقع پر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں اور حکومت پاکستان سے کہتے ہیں کہ وہ فوری اقدامات کرے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے شہ رگ کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار احمد شائق نے کہا کہ آج سے ہم بھمبر سے عزم آزادی مارچ کا اعلان کررہے ہیں تمام سیز فائر لائن کا دورہ کریں گے نوجوانوں کو متحرک کریں گے 27ستمبر کو مظفرآباد میں کشمیر بچاؤ ریلی کے موقع پر 10ہزار کفن پوش نوجوانوں سے حلف لیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر