مودی کا آخری وار کشمیر کی آزادی کا عنوان بنے گا ،کشمیریوں کی قربانیوں کی بدولت گونگے،بہرے عالمی ایوان بھی بولنے پر مجبور ہو گے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمودی کا آخری وار کشمیر کی آزادی کا عنوان بنے گا ،کشمیریوں کی قربانیوں کی بدولت گونگے،بہرے عالمی ایوان بھی بولنے پر مجبور ہو گے ، عبدالرشید ترابی {/AF}

مظفرآباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مودی کا آخری وار کشمیر کی آزادی کا عنوان بنے گا ،کشمیریوں کی قربانیوں کی بدولت گونگے،بہرے عالمی ایوان بھی بولنے پر مجبور ہو گے ،عالمی میڈیا ،ذرائع ابلاغ ،اہل دانش کشمیریوں کے حق میں بول پڑے ،برہان وانی کی شہادت کے بعد جو ماحول بنا اس میں پوری قوم یک جان اور یک زبان ہوکر ہندوستان کے خلاف صف آرا ہے ،کشمیر اور پاکستان کا دفاع ہم سب پر فرض ہے ،عالمی برادری بھارت کے خلاف چیپٹر 7کے مطابق کارروائی کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مہاجرین کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد ارشد بخاری ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مہاجرین ہمارے جسم کا حصہ ہیں انہوں نے جس عظیم مشن اور مقصد کی خاطر ہجرت کی اس کی تکمیل کا مرحلہ آن پہنچا ہے ،انہوں نے کہاکہ نریندرمودی اور اس کی 15لاکھ قابض افواج 80لاکھ کشمیریوں کو قید خانے میں بند کر کے ظلم کی انتہا کررہی ہیں بچے دودھ اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بلک رہے ہیں ماؤں بہنوں کو حراساں کیا جارہا ہے مردوں کو دفنانے اور مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے بھی روکا جارہا ہے اس وقت دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ جس میں 80لاکھ نہتے لوگ قید کردئیے گے ہیں اور ان کو بھوکا پیاسا مارنے کی سازش کی جارہی ہے ان حالات میں امت مسلمہ اور انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ و ہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں اہل کشمیر امت مسلمہ اور انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنا فرض ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے موقع پرکہا تھا کہ وہ خود وفد کی قیادت کرتے ہوئے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں جائیں امت مسلمہ کو تیار کریں اور اقوام متحدہ کے چیپٹر 7کے مطابق بھارت کے خلاف کارروائی کے لیے راہ ہموار کریں انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ترجمان پاک فوج نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ آخری گولی،آخری فوجی اور آخری سانس تک لڑیں اس سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان بیس کیمپ کا 1947ء والا کردار بحال کرے تا کہ بیس کیمپ متحرک اور فعال کردار ادا کرسکے ،انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر اصولی طور پر سیز فائر لائن توڑ کر اپنے بھائیوں کی مدد کا فیصلہ ہو چکا ہے وزیر اعظم کے آنے کا انتظار ہے وہ آئیں اور تاریخ کا اعلان کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر