وزیر اعظم پاکستان جنرل اسمبلی خطاب سے قبل اسلام آباد میں او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلا کر مشاورت سے کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل لے کر جائیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiوزیر اعظم پاکستان جنرل اسمبلی خطاب سے قبل اسلام آباد میں او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلا کر مشاورت سے کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل لے کر جائیں ،  عبدالرشید ترابی{/AF}

لاہور( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جنرل اسمبلی خطاب سے قبل اسلام آباد میں او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلا کر مشاورت سے کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل لے کر جائیں ،جنرل اسمبلی میں 20,30ممالک ایسے ہونے چاہیں جو کشمیریوں کی بات کریں اور بھارت کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں ،او آئی سی کا سربراہی اجلاس اگر فوری طور پر ممکن نہیں تو کم از کم وزراء خارجہ کااسلام آباد میں اجلاس لازماً ہونا چاہیے ،قابض ہندوستانی افواج نے ایک اطلاع کے مطابق 40ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ان تک رسائی کا کوئی انتظام نہیں ہے ،شہداء کے بچوں اور ان نوجوانوں کو اٹھایا جارہا ہے جنہوں نے بھارتی فوج پر پتھر مارے تھے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر کانفرنسز،اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہر گھر کے سامنے ایک فوجی گن تانے کھڑا ہے ،نریندرمودی کے اقدامات اور شہداء کے مقدس خون نے مسئلہ کشمیر کو فلش پوائنٹ بنا دیا ہے ،دنیا کی ہر پارلیمنٹ اور ہر فورم پر مسئلہ کشمیر زیر بحث ہے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں چیخ چیخ کر انسانی حقوق کی پامالیوں کا تذکرہ کررہی ہیں ،دنیا کے ان موافق حالات سے استفادہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار کی جائے ،نریندرمودی دنیا کے امن کے لیے چیلنج بن چکا ہے اس کے عزائم اور اقدامات دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ،اقوام متحدہ کو مجبور کیا جائے کہ وہ ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے ،نریندر مودی کے اقدامات کو دنیا بھر میں مسترد کیا جا چکا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر سواد اعظم تحریک حریت کے موقف کی ہمنوا بن چکی ہے ہندو نواز لیڈر بھی اب کھل کر کہنا شروع ہو گے ہیں کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ درست ہے اس سے مقبوضہ کشمیر کے اندر ایک نئی فضا بن گئی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر