{AF}
حالات کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر فوری طور پر سیز فائر لائن توڑ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں:ڈاکٹر خالدمحمود خان{/AF}
حالات کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر فوری طور پر سیز فائر لائن توڑ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں:ڈاکٹر خالدمحمود خان،عبدالرشید ترابی اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر فوری طور پر سیز فائر لائن توڑ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں ،وزیر اعظم کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس میں اعلامیہ میں اصولی طور پر سیز فائر لائن توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیر اعظم کی سربراہی میں کمیٹی قائم جس نے تاریخ کا اعلان کرنا ہے ،اگر متفقہ طور پر اعلان نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی پوری کشمیری قوم کو ساتھ لے کرسیز فائر لائن توڑکراپنے بھائیوں کی مدد کرے گی ،ہر جمعہ کو پورے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مظاہرے کیے جائیں،حکومت جہاد کا اعلان کرے سیز فائر لائن پر لگی باڑ فوری طور پر اڑائی جائے حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدات ختم کرے ،فضائی حدود بند اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی ختم کی جائے ،او آئی سی ہندوستان کا معاشی اور سیاسی بائیکاٹ کرے ،اقوا م متحدہ،یورپی یونین اور انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے ممالک بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے خصوصی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،حریت راہنما غلام محمد صفی ،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،مشتاق ایڈووکیٹ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہے 15لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے آر ایس ایس کے غنڈے قتل عام کررہے ہیں ،ان حالات میں حکومت پاکستان اقدامات میں تیزی لائے اور جہاد کا اعلان کرے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی ریاست اور عوام سے کوئی گلہ نہیں لیکن حکمران مطلوبہ کردار ادا کریں اس وقت تک کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں ،مزید اقدامات کی ضرورت ہے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنونیئر کل جماعتی کشمیرر ابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت پاکستان 1947ء والی آزاد خطے کی انقلابی حکومت بحال کرے تاکہ بیس کیمپ کی حکومت عسکری اور سفارتی سطح پر فعال اور متحرک کردار ادا کرسکے ،وزارت خارجہ میں کشمیر سیل اور دنیا بھر کے سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرنا حوصلہ افزا اقدام ہے لیکن دنیا کے اہم دارلحکومتوں میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفد کی قیادت کرتے ہوئے خود دورے کریں ،اسلامی ممالک کی حمایت حاصل کر کے بھارت کا معاشی بائیکاٹ کروائیں او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا جائے او ر کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل طے کیا جائے اس وقت ایک کروڑ مقبوضہ کشمیر میں انسان موت وحیات کی کشمکش میں ہیں ان کی زندگیوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔