ہندوستانی افواج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیلم میں کلسٹر بم گرائے، راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam ہندوستانی افواج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیلم میں کلسٹر بم گرائے، راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}

کیل( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ وادی نیلم کے عوام مقبوضہ کشمیر کی طرح محاصرے میں ہیں ،ہندوستانی افواج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیلم میں کلسٹر بم گرائے جس کا عالمی برادری نوٹس لے ،حکومت آزادکشمیر سیز فائر لائن سے متاثرہ افراد اور مقبوضہ کشمیر کے محصورین کی رہائی اور آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سیز فائر لائن کی طرف مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں ،مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کی انتہا کی جارہی ہے ان کی زندگیوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ،جماعت اسلامی اپنی استطاعت اور بساط کے مطابق جدوجہد کررہی ہے لیکن پندرہ لاکھ قابض افواج کو کشمیر سے بھگانے کے لیے فوجی مداخلت کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپر نیلم میں نومنتخب امیر ضلع حبیب اﷲ بٹ کی حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نومنتخب امیر ضلع مولانا حبیب اﷲ بٹ ،ممتاز حسین پائر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی کال کی انتظار کررہی ہے اگر انہوں نے کال نہ دی تو ہم لاکھوں کشمیریوں کو لے کر سیز فائر لائن کی طرف مارچ کریں گے انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے جنگ مسلط کر دی ہے اب اس کا مقابلہ کرنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی ہندوستان اس جنگ کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر نہیں رہے گا نریندر مودی کی پالیسیاں اور توسیع پسندانہ عزائم ہندوستان کے حصے بخرے کر دے گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر