{AF}
عبدالرشید ترابی کی ملائشیا کے مفتی اعظم ذولکفلی الکبری سے ملاقات کشمیرکی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کی {/AF}
عبدالرشید ترابی کی ملائشیا کے مفتی اعظم ذولکفلی الکبری سے ملاقات کشمیرکی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا مودی ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سز اد ے رہے ہیں، عبدالرشید ترابی مسئلہ کشمیرپوری امت اور انسانیت کا مسئلہ ہے،مفتی اعظم ملائشیاذوکفلی الکبری جمعہ کو پورے ملائیشیا میں علماء اور خطباء کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے خطابات میں مسئلہ کشمیراور کشمیرمیں ہونے والے مظالم سے یہاں کے عوام کو آگاہ کریں،اقوام متحدہ ،اوآئی سی بھارت خلاف سخت اقدامات کریں،مودی دنیا کو تیسری عالم گیر جنگ کی طرف لے جارہے ہیں ملائیشیا( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے ملائیشیا کے مفتی اعظم علامہ ذوکفلی الکبری سے ملاقات کی اور ان کو مقبوضہ کشمیرکی بدترین اور تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مودی ہٹلر کا روپ دھار کر کشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں ،آرایس ایس کے غنڈوں کو مسلح کرکے مقبوضہ کشمیربھیج دیاگیاہے جو نسلی برتری کے لیے مسلمانوں کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں اور کررہے ہیں،مودی نے مسلمانو ں کے مسلم تشخص کو ختم کردیاہے اور اس منصوبے پر عمل پیرا ہیں کہ مسلمانوں کاقتل عام کرکے یہاں انتہاپسندہندووں کو باہر سے لاکر بسایا جائے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے،نریندرمودی دنیا کو تیسری عالمی گیر جنگ کی طرف لے جارہے ہیں،اقوام متحدہ اور او آئی سی اس موقع پر سخت موقف اور ررویے اختیار کرے تاکہ کشمیریوں کامحاصرہ ختم ہواور ان کو آزادی ملے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 15لاکھ قابض بھارتی افواج نے کشمیرکو محاصرے میں لیا ہوا ہے ریلیف تک اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے اس مرتبہ کشمیریوں کو عیداور قربانی جیسے دینی فریضے سے بھی روک دیاگیاہے مساجد بند ہیں سکولز کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیاگیاہے،پورا کشمیرایک قید خانے میں تبدیل کیا ہوا ہے نٹ بند ہے ادویات نہ پیدا ہیں بچے دودھ کے بغیر بلک رہے ہیں،مودی انسانی حقوق اور ریلیف کے اداروں کو بھی مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت نہین دیتا،تاریخ کا بدترین انسانی المیہ رونماہوسکتاہے،آزاد خطے کے عوام اور مہاجرین جن عزیز وقرباء مقبوضہ کشمیرمیں محاـصرے میں ہیں ان کو صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے وہ سیز فائر لائن توڑ کر اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے بے تاب ہیں،اگر دنیا نے توجہ نہ دی تو کشمیر ی آخری آپشن کے طور پر اس کو استعمال کریں گے اس کے نتیجے میں جو بھی حالات ہوں گے اس کے ذمہ دارمودی اور عالمی برداری ہوگی،انھوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی تھی انھوں نے کشمیریوں کے حق کی حمایت کی تھی اور آج بھی کررہے ہیں اہل کشمیران کے شکرگزار ہیں،اس وقت بڑے اقداما ت کی ضرورت ہے،اس موقع پر مفتی اعظم ملائیشیا نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرپوری امت اور انسانیت کا مسئلہ ہے،پوری امت کو اس میں کردار ادا کرنا چاہیے اور انسانی آزاد یوں پر یقین رکھنے والوں کو بھی آگے بڑھ کر کردار اداکرنا چاہیے تاکہ کشمیریوں کو ان کو حق مل سکے اور وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں،انھوں نے کہاکہ میں نے ہدایات جاری کردیں ہیں ہمارے علماء کرام اور خطباء جمعہ کو مسئلہ کشمیرپر بات کریں گے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،کشمیریوں کو فتح ملے گی۔