سپہ سالار قدم بڑھائیں قوم ساتھ ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے منتظر ہیں اﷲ کے بعد ان کی نظریں پاکستان پر ہیں ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehman سپہ سالار قدم بڑھائیں قوم ساتھ ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے منتظر ہیں اﷲ کے بعد ان کی نظریں پاکستان پر ہیں ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

چکوٹھی (پ ر) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپہ سالار قدم بڑھائیں قوم ساتھ ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے منتظر ہیں اﷲ کے بعد ان کی نظریں پاکستان پر ہیں ،حکومت پاکستان کے اقدامات نا کافی ہیں کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ کے تحت پیش قدمی کی جائے ،حکومت کی طرف سے جہاد کا اعلان کیا جائے کشمیرکی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے ،حکومت پاکستان اور پاکستانی ادارے آخری کشمیری کے شہید ہونیکا انتظار نہ کریں مظلوم کشمیری مدد کے منتظر ہیں پاکستان سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت سے آگے بڑھے اور ظالم و جابر بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ختم کرانے میں کردار ادا کرے اسلامی جمعیت طلبہ کا ہزاروں کارکن پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن اور کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار مقررین نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مظفرآباد تا چکوٹھی ایل او سی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کیا اسلامی جمعیت طلبہ کے احتجاجی مارچ سے نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے ناظم راجہ مسرور ظفر جے آئی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدرنثار شائق،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی قاضی شاہد حمید، امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآبا سید ارشد بخاری سینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی اور دیگراور دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ میں ظلم کی انتہا کرچکا ہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 24 دن گزر چکے ہیں گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات ختم ہیں انسانی حقوق کا جنازہ نکالا جارہا ہے عالمی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو سانپ سونگھ گیا ہے اس لیے کہ ان تنظیموں کے دوہرے معیارات ہیں مسلمانوں کے لیے الگ اور غیر مسلموں کے لیے الگ پالیسیا ں ہیں عالمی برادری نے چپ کا روزہ رکھ لیا ہے آج مقبوضہ کشمیر مقتل گاہ بن چکا ہے مسلم حکمران کشمیریوں کی مدد کرنے اور بھارت کو بربریت سے روکنے کے بجاے قاتل مودی کو اعزازات سے نواز کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں اسلامی جمیعت طلبہ مسلم حکمرانوں کے اس اقدام اور پالیسیوں کی پرزور مذمت کرتی ہے مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری آخری کشمیری کی شہادت کا انتظار نہ کریں کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کی انتہا کر چکا ہے عملا مقبوضہ کشمیر مقتل گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے پاکستان کی حکومت کشمیریوں کی ہر سطح پر مدد کرے اور ان کی حمایت میں آگے بڑھے اسلامی ممالک بطور خاص متجدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے لاکھوں کشمیریوں کے قاتل مودی کو اعلی اعزازات سے نوازنا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے اس اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں یہود وہنود کے غلاموں اور اسلام اور مسلم دشمن عناصر کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے مسلمان ملکوں کی بے حسی اور کشمیر پر خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے متحدہ عرب امارات کی طر ف سے مودی کوسول ایوارڈ فد دینے کے اقدام کی مذمت کی گی اسے مسلم دشمنی قرار دیا اس عمل سے لاکھوں کشمیریوں کے دل زخمی ہوے ہیں مسلم حکمران اس نازک مرحلے پراگر کشمیریوں کی مدد نہیں کرسکتے تو ان کے زخموں پر نمک پاشی بھی نہ کریں امریکی غلام حکمرانوں کے اسی طرز عمل کی وجہ سے مسلمانوں کی آج یہ حالت زار ہے مقررین نے پاکستان سے کہاکہ وہ کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی مدد سے آگے بڑھے اور عسکری ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں مقررین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کہا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی رکونے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھاہیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے کہا گیا کہ اسلامی جمیعت طلبہ جماعت اسلامی اور جے آء یوتھ اول روز سے تحریک آزادی کشمیر میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے اس مرحلے پر بھی ہم مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں گے کہ وہ کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی مدد سے آگے بڑھے اور عسکری ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں مقررین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کہا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی رکونے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھاہیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے کہا گیا کہ اسلامی جمیعت طلبہ جماعت اسلامی اور جے آء یوتھ اول روز سے تحریک آزادی کشمیر میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے اس مرحلے پر بھی ہم مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں گیجے آء یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار شاہق نے 21 ستمبر کو سیز فاہر لاہن توڑنے کا اعلان کرتے ہوے ریاست پاکستان سے کہا کہ وہ ہمیں ہتھیار فراہم کرے جے آء یوتھ کے نوجوان ہتھیاروں کے ساتھ مسلح ہوکر مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں کی مدد کو پہنچیں گے اسلامی جمیعت طلبہ کے ایل او سی مارچ میں ہزاروں طلبہ اور نوجوانوں نے شرکت کی آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر