کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ، اشرف بلال

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ، اشرف بلال{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے امیر اشرف بلال نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان نے یہ نہ پڑا تو اس کا حشرسابق سوویت یونین سے برا ہوگا ،کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،نریندر مودی اور اسکی 15لاکھ قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ،ایک کروڑ انسان مسلسل 4ہفتوں سے کرفیو کی زد میں ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر اسلام آباد حلقہ 52کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع سیکرٹری ضلع مولانا خالد عمران خالد،امیر حلقہ راجہ تسلیم عارف،سیکرٹری حلقہ لطیف الرحمن آفاقی،سفیر اعوان،قاری عبدالستار،گوہر شریف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بلال نے کہا کہ آج پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مسلسل کرفیو کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر