{AF}
حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کو کرفیو سے آزاد ی دلوانے کے لیے راست اقدامات کرے،شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کو کرفیو سے آزاد ی دلوانے کے لیے راست اقدامات کرے،محض یکجہتی او رہڑتال سے کشمیرآزاد نہیں ہوگا،آزادی کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے،حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے،فوج آگے بڑے پوری قوم ساتھ ہے سب سے پہلے گولی ہم کھائیں گے، ان ان خیالات کااظہارانھوں نے مقبوضہ کشمیرکے اندر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ایک کروڑ مسلمانوں کو بے بس کردیاگیاہے مسلسل کرفیو اور 15لاکھ فوج ظلم کی انتہاکررہی ہے،ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہاہے خواتین کی بے حرمتی جاری ہے ہم کب بیدار ہوں گے اور بڑا فیصلہ کریں گے،یہ وقت ہے پوری دنیا کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،پاکستان اور آزاد کشمیرحکومت جرات مندی کا مظاہرہ کرے،قوم ساتھ ہے،مودی نے ایسے حالات پیدا کردیے ہیں کہ ہر کشمیری مجاہد بن کر اپنا کردارادا کرے،