{AF}
مودی کے بڑوں کو ہمارے اسلاف نے مار بھگایا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
جماعت اسلامی کی کال پر ریاست گیر مظاہرے،طلبہ،وکلاء،انجمن تاجران اور سول سوسائٹی سمیت ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ،مودی کے خلاف نعرے مودی کے بڑوں کو ہمارے اسلاف نے مار بھگایا ،ڈاکٹر خالد محمود خان مودی ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن گیاہے،عبدالرشید ترابی ریلیوں سے شیخ عقیل الرحمان ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،ارشد بخاری سمیت دیگر قائدین کا خطاب مظفرآباد،راولاکوٹ،باغ،دھیرکوٹ،کوٹلی،پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزادکشمیر کی کال پر آزادکشمیر ،گلگت بلتستان ،مہاجرین مقیم پاکستان اور پوری دنیا میں بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ،احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈاور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے ،ہزاروں افراد نے مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو پیغام دیا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں پوری امت ان کی پشت پر ہے ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے مودی کے بڑوں کو یہاں سے مار بھگایا مقبوضہ کشمیر سے بھی مودی کی فوج کو مار بھگائیں گے ،ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے سوا کروڑ انسانوں کے بنیادی حقوق پامال کیے ،کشمیری آزادی کے حصول تک اپنا جہاد جاری رکھیں گے ،اسلام آباد اپنا کردار ادا کرے ،اہل کشمیر کا پاکستان کے عوام سے کوئی گلہ نہیں لیکن حکمرانوں نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے آزادی کی تحریک نے طوالت اختیار کی آج بھی وقت ہے کہ اسلام آباد اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ،انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کے لیے میری تجویز ہے کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے منحوس خونی لکیر کو توڑ کر اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ،کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے ،نریندرمودی نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی سطح پر پاکستان کے لیے موقع پیدا کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے ،حکومت پاکستان اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے جارحانہ سفارتی حکمت عملی کا اہتمام کرے ہندوستان سے فوری طور پر اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلائے اور اسلامی اور جمہوریت اور بنیادی حقوق کی بات کرنے والے ممالک سے اپیل کرے کہ وہ بھارت سے اپنے سفرا کو واپس بلائے ،سلامتی کونسل ،او آئی سی کے ہنگامی اجلاس بلائے جائیں تا کہ کشمیریوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلایا جاسکے ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر مہاجرین اہل پاکستان اور پوری امت کشمیریوں کی پشت پر ہے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل اور کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام آمدہ جمعہ کو بھی جمعہ کے اجتماعات میں خطبہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں رائے عامہ بیدار کریں اور بھارت کے مظالم بے نقاب کریں ،مظفرآباد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان اور امیر ضلع ارشد بخاری نے مشترکہ طور پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو ہندوستانی فوجیوں کا قبرستان بنائیں گے ،جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے سدہنوتی میں ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ہندوستان کی موت کے پروانے پر دستخط کیے ہیں باغ کوٹلی ،میرپور،نیلم میں احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔