{AF}
ہندوستان کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا اقوا م متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفرآباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا اقوا م متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اس اقدام سے بھارتی انتہا پسند قیادت نے کشمیریوں کے حق پر نہ صرف ڈاکہ ڈالا ہے بلکہ خطے اور عالمی امن کو چیلنج کیا ہے ۔ 8لاکھ افواج او ر ایک لاکھ پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی، پوری ریاست میں کرفیو کا نفاذ اور روابط منقطع کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے بڑے قتل عام کی تیاری سمجھتا ہے ،حریت قائدین اور کارکنان کی گرفتاریوں کے علاوہ بھارت نواز کشمیری قیادت جنہوں نے بھارتی فیصلوں کو مسترد کیا کی گرفتاریوں اور ذرائع ابلاغ پر پابندی،تعلیمی اداروں کی بندش اور انہیں عسکری کیمپوں میں تبدیل کرنا کشمیریو ں کی نسل کشی کے مترادف ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی میں قرار داد اور دریں اثناء میڈیا اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اقوام متحدہ ،یورپی یونین ،عالمی برادری کے تمام اداروں سے اپیل ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لیا جائے اور نریندر مودی کی صورت میں ہندوستان کے دوسرے ہٹلر کے اقدامات کو روکنے کے لیے موثر کردار ادا کرے، لائن آف کنٹرول کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے ہندوستان اور عالمی برادری پر واضح کرنا چاہتاہوں کہ آزاد جموں وکشمیر کے عوام ،مہاجرین مقیم پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری پاکستانی قوم امت مسلمہ اور انصاف پسند عالمی برادری مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے قائدین اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہاکہ حالیہ بھارتی اقدامات سے بھارت کا استعماری اور استبدادی چہرہ واضح ہوچکا ہے اس کے جبری تسلط کے خلاف کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی رو سے مبنی برحق جدوجہد ہے آزاد خطے کے عوام ان کے حق مزاحمت کی تقویت کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے سیز فائر لائن کے عبور کرنے کے اپنے حق کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قائدین حریت سید علی گیلانی،یاسین ملک،شبیر احمد شاہ،میرواعظ عمرفاروق ،آسیہ اندرابی،ڈاکٹر قاسم فکتو،عبدالحمید فیاض سمیت ہزاروں مقیدین کے ساتھ رواں رکھے جانے والے سلوک قابل مذمت ہے انہیں قیدتنہائی میں رکھنے کے علاوہ اپنے علاج معالجے کی سہولت بھی میسر نہیں ہے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قائدین کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بھارت سے ضمانت حاصل کرے بھارت کے اس اقدام کے نتیجے میں نہ صرف آرٹیکل 370اور 35Aغیر موثر ہوئے ہیں بلکہ شملہ معاہدہ سمیت پاکستان سے دوطرفہ معاہدات سے دستبردار ہوگیا ہے یہ موقع خود بھارت نے فراہم کیا ہے کہ پاکستان بھی شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدات سے دستبردار ی اختیار کرے معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ریفر کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے متوجہ کرے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارتی اقدام کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف بھی کھلا اعلان جنگ ہے حکومت پاکستان بھارتی سفیر کو ملک بدرکرے اور اپنے سفیر کو واپس بلاتے ہوئے موثر احتجاج کرے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے دوست ممالک کے سربراہان سے روابط خوش آئندہیں وزیر اعظم خود قومی وفد کے ہمراہ دنیا کے اہم دارلحکومتوں کا دورہ کریں ،او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلانے کا اہتمام کریں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تحریک آزادی کی تمام محاذوں پر عملی امداد کا اہتمام کریں ۔