اقوام متحدہ اور عالمی برادری آخری کشمیری کی شہادت کا انتظار نہ کریں کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اشرف بلال

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkاقوام متحدہ اور عالمی برادری آخری کشمیری کی شہادت کا انتظار نہ کریں کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اشرف بلال{/AF}

اسلام آباد (پ ر) اقوام متحدہ اور عالمی برادری آخری کشمیری کی شہادت کا انتظار نہ کریں کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کی انتہا کر چکا ہے عملاًمقبوضہ کشمیر مقتل گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے پاکستان کی حکومت کشمیریوں کی ہر سطح پر مدد کرے اور ان کی حمایت میں آگے بڑھے اسلامی ممالک بطور خاص متجدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے لاکھوں کشمیریوں کے قاتل مودی کو اعلی اعزازات سے نوازنا کشمیرہوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے اس اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں یہود وہنود کے غلاموں اور اسلام اور مسلم دشمن عناصر کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے امیر اشرف بلال کی زیر صدارت مجلس شوری اور ذمہ داران کے ایک اہم اجلاس میں ایک قررارداد میں کیا گیا قرارداد میں مسلمان ملکوں کی بے حسی اور کشمیر پر خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے متحدہ عرب امارات کی طر ف سے مودی کوسول ایوارڈ دینے کے اقدام کی مذمت کی گی اسے مسلم دشمنی قرار دیا اس عمل سے لاکھوں کشمیریوں کے دل زخمی ہوے ہیں مسلم حکمران اس نازک مرحلے پراگر کشمیریوں کی مدد نہیں کرسکتے تو ان کے زخموں پر نمک پاشی بھی نہ کریں امریکی غلام حکمرانوں کے اسی طرز عمل کی وجہ سے مسلمانوں کی آج یہ حالت زار ہے قرارداد میں پاکستان سے کہا گیا کہ وہ کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی مدد سے آگے بڑھے اور عسکری ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں قرار داد میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کہا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی رکونے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھاہیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے کہا گیا کہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے اس مرحلے پر بھی مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں گے کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کی روشنی میں اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق مسلہ کشمیر حل کیا جاے بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے حکومت پاکستان اگر کشمیر کو اپنی شہ رگ قرار دیتی ہے تو اسے اب بیدار ہونا ہوگا کشمیری سا لمیت پاکستان اور دفاع پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں پاکستان آخری کشمیری کے قتل کا انتظار نہ کرے کشمیریوں نے لاکھوں شہداء آزادی کی تحریک میں پیش کیے ہیں ان قربانیوں کی لاج رکھیں خداراہ اس مرحلے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اب پاکستان کی طرف سے زبانی اخلاقی وسفارتی حماہیت سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا اور عملا ًکشمیریوں کو بھارتی چنگل سے آزادی دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اب مصلحتوں سے نکلنا ہوگا اجلاس میں کشمیر بچاو مہم تیزتر کرنے اور تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کے حوالے سے تفصیلی غوروغوض کیا گیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر