{AF}
انتہا پسند نریندر مودی کشمیریوں کو تڑپا تڑپا کر مارنا چاہتے ہیں ،شیخ عقیل الرحمان{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ انتہا پسند نریندر مودی کشمیریوں کو تڑپا تڑپا کر مارنا چاہتے ہیں ،کشمیریوں کو زندہ جلایا جارہا ہے ،مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک ،ادویات اور بچوں کا دودھ ناپید ہو چکا ،بڑے انسانی المیے سے قبل عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ،پاکستان میں اپوزیشن اس بات پر دھرنا دے کہ حکومت کشمیریوں کا حصار توڑنے کے لیے اقدامات کرے یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں بلکہ شہ رگ کو بچانے کا ہے ،نریندر مودی پاکستان کی شہ رگ کاٹ رہے ہم رسمی کارروائیوں میں مصروف ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان شہ رگ بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے ،بھارت نے کشمیر پر حملہ کر دیا ہے اب ہم کس کے انتظار میں ہیں ،کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے لیے ایٹم بم بن کر بھارت پر گرے گا شرط یہ ہے کہ ہمارے حکمران درست حکمت عملی اختیار کریں ،انہوں نے کہاکہ اﷲ کے بھروسے پر جہاد کا اعلان کریں پوری قوم تیار ہے اور اﷲ بھی ہماری مدد کرے گا ،انہوں نے کہاکہ یہ بڑا نازک مرحلہ ہے اس پر اگر ہم نے لعت لعل سے کام لیا تو کشمیری ہمیں معاف نہیں کریں گے اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستان کی قابض افواج بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہیں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں کشمیریوں کو زندہ جلایا جارہا ہے ان حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آگے بڑھ کر قابض بھارتی افواج کو مار بھگائیں تا کہ کشمیر آزاد ہو اور ہمارے بھائی اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں ۔