وزیر اعظم پاکستان عمران خان وقت ضائع کیے بغیرمسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر دنیا کے اہم دارلحکومتو کادورہ کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi وزیر اعظم پاکستان عمران خان وقت ضائع کیے بغیرمسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر دنیا کے اہم دارلحکومتو کادورہ کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفرآباد( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان وقت ضائع کیے بغیرمسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر دنیا کے اہم دارلحکومتو کادورہ کریں،اسلامی ممالک اور انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے مغربی ممالک کی حمایت حاصل کرکے اقوام متحدہ کو مجبور کریں کہ وہ چپٹر 7کے مطابق ہندوستان کے خلاف کاروائی کرے،مودی کے اقدامات نے کشمیرکی آزادی کی منزل کوقریب کردیاہے،ہندوستان نواز کشمیری قیادت بھی حریت قیادت کے ساتھ کھڑی ہونے پر مجبور ہوگئی ہے،جموں ،لے،سیرنیگر ،مظفرآباد،گلگت اور کارگل ایک پیج پر آکر چکے ہیں،پنڈتوں نے بھی مودی کے خلاف احتجاج شروع کردیاہے،برہمن سامراج کے تابوت میں مودی نے آخری کیل ڈھونک دی ہے،آج پوری د نیا میں کشمیرکی آواز بلند ہورہی ہے اس موافق فضاء سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،مہاجرین جمو ں وکشمیرہمارے جسم کا حصہ ہیں،پاکستان اور کشمیرجماعت ان کی پشت پر ہے،ان خیالات کاآظہارانھوں نے مانگ پیاں میں مہاجرین کے عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت ،سیاسی مذہبی جماعتیں،سول سوسائٹی معاشرے کا ہر طبقہ 1990کی طرح متحرک ہوچکاہے جو ہماری طاقت ہے،عالمی سطح پر اقوام متحد ہ اور دنیا کے دیگر اداروں میں کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں،ہندوستان کے اندر او ر عالمی سطح پر کشمیریوں کے موقف کی حمایت کی جارہی ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری پاکستانی قیادت اور عوام کے شکر گزا ر ہیں کہ انھوں نے مظفرآباد کا دورہ کیا،اس کا آغاز جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کیا،وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر خارجہ ،بلاول بھٹو،مسلم لیگ ن کی قیادت یہاں کشمیریوں کے پاس آئی یہ خوش آئند ہے،اس سے کشمیریوں کے حوصلے بڑھے ہیں،اس وقت پوری قوم متحد ہوکر فیصلہ کن کردار ادا کرے تاکہ کشمیرکی آزادی کی منزل حاصل ہوسکے،انھوں نے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر بھرپور فضاء سے فائدہ اٹھائے مودی حالات کو جنگ کی طر ف لے جارہے ہیں جنگ ہوئی تو دنیا یہ نہ سمجھے کہ وہ محفوظ رہے گی،اس جنگ سے پوری دنیا متاثرہ ہوگی کسی کے مفادات نہیں رہیں گے،کشمیریوں کوآزادی جائے ان کو اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے،عالمی برادری کی خاموشی سے مودی فائدہ اٹھارہے ہیں مودی کے خلاف جب کشمیری منحوس سیز فائر لائن توڑ کر اپنے بھائیوں کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے تو حالات جو بھی رخ اخیتار کریں گے اس کی ذمہ داری بھی عالمی برادری پر ہوگی،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے مطالبہ کیا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں1947والے کردار کو بحال کیا جائے،کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل نے اصولی طورپر منحوس خونی لیکر پاؤں تلے روندنے کا فیصلہ کیاہوہے جب بھی اس کا اعلان ہو آزاد خطے کی پوری قوم اٹھ کھڑی ہوتاکہ کشمیرکافیصلہ ہوسکے انھوں نے یہ بھی کہاکہ بیس کیمپ ،سیاسی سفارتی اور عسکری جدوجہد کرکے کشمیرکی آزادی کو یقینی بنائے،انھوں نے کہاکہ مودی ہٹلر کی شکل میں پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکاہے،ہمارے مہاجرین بھائیوں نے جن مقاصد کے لیے ہجرت کی تھی جس مشن کی تکمیل کے لیے انھوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ اس کے پورے ہونے کا وقت قریب آچکاہے،جماعت اسلامی آزاد کشمیراور پاکستان مہاجرین کو اپنے جسم کا حصہ سمجھتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر