{AF}
عبدالرشید ترابی کی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر اما م سے اہم ملاقات ،مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صور ت حا ل پر مشاورت {/AF}
عبدالرشید ترابی کی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر اما م سے اہم ملاقات ،مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صور ت حا ل پر مشاورت پوری قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے آزادی کی منزل کے حصول تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،فخر امام ،عبدالرشید ترابی پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ اقوام متحدہ کے دفتر کی طرف مارچ کریں،کشمیر کمیٹی مظفرآباد اور گلگت میں اجلاس کرے ،میڈیا اور ادیبوں کی قومی کانفرنس اسلام آباد میں فوری بلائی جائے،موثر افراد پر مشتمل وفود عالمی دنیا میں بھیجے جائیں ،عبدالرشید ترابی کی تجاویز اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر اما م سے ملاقات کی اس موقع پر کشمیر کی تشویش ناک صورت حال کے حوالے سے اہم مشاورت اور تجاویزپر تبادلہ خیال ہوا ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس وقت کشمیر کمیٹی کی بڑی اہمیت ہے نوابزادہ نصراﷲ مرحوم کی طرح کمیٹی کو فعال اور متحرک کیا جائے،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کمیٹی کے فوری اجلاس رکھے جائیں تا کہ مشاورت سے اہم اقدامات کیے جاسکیں ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کو تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے دفاتر کی طرف مارچ کریں اور اقوام متحدہ کو خبردار کریں کہ وہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ،فوری طور پر میڈیا اور ادیبوں کی قومی کانفرنس بلائی جائے تا کہ وہ میڈیا کے محاذ پر مظالم کو اجاگرکریں ،عالمی دنیا سے روابط کے لیے موثر وفود بنا کر بھیجے جائیں تا کہ وہ کشمیریوں کی وکالت کر سکیں اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر کرفیو اور ناکہ بندی کی وجہ سے تشویش ناک صورت حال ہے 15لاکھ فوج اور آر ایس ایس کے غنڈے مظالم کی انتہا کررہے ہیں ان کو روکنا اور کشمیریوں کو آزادی کی منزل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے کشمیر کی آزادی کے لیے سفارتی ،سیاسی اور عسکری ہر سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے تا کہ بھارتی قابض سامراج کو مقبوضہ کشمیر سے بھگایا جاسکے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،اس موقع پر سید فخر اما م نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم پارلیمنٹ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں سلامتی کونسل میں 5سپر طاقتوں میں سے کسی ایک رکن نے بھی ویٹو نہ کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے وہ سنجیدہ ہیں یہ بڑی پیش رفت ہے خاص کر روس کی طرف سے جو رویہ دیکھنے میں آیا ہے وہ بھی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہاکہ مغربی میڈیا تمام تر مشکلات کے باوجود بھی بھارتی مظالم کو بے نقاب کررہا ہے ہمارا میڈیا بھی اپنا کردار ادا کرے ،انہوں نے کہاکہ قومی میڈیا کشمیرکی آزادی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور منزل کے حصول تک اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے آزادی کے منزل کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔