آج آزادکشمیر ،گلگت بلتستان کے علماء کرام اور خطباء حضرات جمعہ کے اجتماعات میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کریں ، راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam آج آزادکشمیر ،گلگت بلتستان کے علماء کرام اور خطباء حضرات جمعہ کے اجتماعات میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کریں ،  راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے اپیل کی ہے کہ آج آزادکشمیر ،گلگت بلتستان کے علماء کرام اور خطباء حضرات جمعہ کے اجتماعات میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کریں ،مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کی کال دی ہے پندرہ لاکھ قابض فوج اور آرایس ایس کے غنڈے اس کال کو ناکام بنانے کے لیے قتل عام کریں گے عالمی برادری اس مرحلے پر کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادا ئیگی اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرے ،15لاکھ قابض افواج اور ہندوستان سرکار نے مسلمانوں کو دینی فریضے سے روک کر سوا ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو لکارا ہے ،ایک کروڑ مسلمانوں کو دینی فریضہ ادا کرنے سے روکنا دین میں مداخلت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر عملاً ایک قید خانہ بن چکا ہے اور اس میں ایک کروڑ انسان طاقت کی بنیاد پر قید کر دئیے گے ہیں ان کا جرم اپنے حق کے حصول کی بات کررہے ہیں جس کا خود ہندوستان کی قیادت نے دینے کا وعدہ کررکھا ہے ،اطلاعات کے مطابق قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کررہی ہے خواتین کو بے آبرو کیا جارہا ہے انسانی ضروریات سے کشمیریوں کو 18دن سے محروم رکھا گیا ہے جس سے بڑے انسانی المیے کے رونما ہونے کے خدشات پائے جارہے ہیں علماء کرام اس موقع پر اپنے خطبات جمعہ میں ظلم کو بے نقاب کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر