{AF}
عبدالرشید ترابی کی اپیل پر ملائیشیا کے درالحکومت کولالمپور میں عالمی کشمیر کانفرنس کے موقع پردنیا بھر کے مندوبین نے جمعہ کو عالمی سطح پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان {/AF}
عبدالرشید ترابی کی اپیل پر ملائیشیا کے درالحکومت کولالمپور میں عالمی کشمیر کانفرنس کے موقع پردنیا بھر کے مندوبین نے جمعہ کو عالمی سطح پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا ملائشین مشاوتی کونسل برائے اسلامک آرگنائزیشن نے متحدہ عرب امارات کے مودی کو ایوارڈ دینے کی فیصلے کی مذمت کر کے امت کی ترجمانی اور کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ،نریندرمودی اقوا م متحدہ کے چارٹر،سلامتی کونسل کی قراردادیں اور بنیاد ی انسانی آزادیوں کو پامال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہے ہیں ،آر ایس ایس کے غنڈوں پر مشتمل دستے اور اضافی فوجیوں کو تعینات کر کے ظلم کی انتہاکی جارہی ہے ،مسلسل کرفیو کی وجہ سے ایک کروڑ انسانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں مساجد بند تعلیمی اداروں کی تالہ بندی حتیٰ کہ کشمیری مسلمانوں کو قربانی کی اجازت بھی نہیں دی گئی ،ایک کروڑ مسلمان عید اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی بھی نہیں کرسکتے ،ہندوستانی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کے ساتھ ساتھ سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے ،سیز فائر لائن کے متصل آبادیوں کے لیے قائم سکولز اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے کولالمپور( پ ر ) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اپیل پر ملائیشیا کے درالحکومت کولالمپور میں عالمی کشمیر کانفرنس کے موقع پردنیا بھر کے مندوبین نے جمعہ کو عالمی سطح پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا،ملائشین مشاوتی کونسل برائے اسلامک آرگنائزیشن نے متحدہ عرب امارات کے مودی کو ایوارڈ دینے کی فیصلے کی مذمت کر کے امت کی ترجمانی اور کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ،نریندرمودی اقوا م متحدہ کے چارٹر،سلامتی کونسل کی قراردادیں اور بنیاد ی انسانی آزادیوں کو پامال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہے ہیں ،آر ایس ایس کے غنڈوں پر مشتمل دستے اور اضافی فوجیوں کو تعینات کر کے ظلم کی انتہاکی جارہی ہے ،مسلسل کرفیو کی وجہ سے ایک کروڑ انسانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں مساجد بند تعلیمی اداروں کی تالہ بندی حتیٰ کہ کشمیری مسلمانوں کو قربانی کی اجازت بھی نہیں دی گئی ،ایک کروڑ مسلمان عید اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی بھی نہیں کرسکتے ،ہندوستانی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کے ساتھ ساتھ سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے ،سیز فائر لائن کے متصل آبادیوں کے لیے قائم سکولز اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹیرنگ کانو اسٹریٹجک اینڈسا لمیت انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس میں اسلامی پارٹی ملائیشیا کے صدر اور ریاست ترینگانو کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالہادی اونگ ،سابق وزیر خارجہ داتو حامد جعفر البرحجہ ممتاز ناوی وزیر انسانی حقوق سمیت ترکی،انڈونیشیا،اور دیگر ممالک کے ممتاز سکالرز شریک ہوئے اور کشمیر کے حوالے سے اظہار خیال کیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندرمودی اور آر ایس ایس کے انتہا پسندانہ سوچ عالمی اور خطے کے امن کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے جس کا سدباب نہ کیا گیا تو مودی ہٹلر ثانی بن کر دنیا کو کسی بھیانک حادثے سے دوچار کریں گے ،مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور بھارتی ریاستی دہشت گردی روکنے کے لیے اقوا م متحدہ،سلامتی کونسل،یورپی یونین اور او آئی سی کے کردار کے لیے مسلم لیڈر شپ اپنا موثر کردار ادا کرے ،مسلم حکمران جنگی جرائم کے مرتکب مودی کو میڈل دینے کے بجائے اس کو کٹہرے میں کھڑا کریں ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی ،اسلامی ممالک کے حکمران،ذرائع ابلاغ،اہل دانش اور سکالرز سے اہل کشمیر کی توقع ہے کہ خطے اور دنیا کے امن کو تباہی سے بچانے کے لیے وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی بھرپور حمایت کریں گے ،مودی کے فاشسٹ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی پارٹی ملائیشیا کے صدر اور ریاست ترینگانو کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالہادی اونگ نے کہا کہ ملائیشیا کے عوام اور اسلامی تحریک کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں ،سابق وزیر خارجہ اور انسانی حقوق کے وزیر نے مشترکہ طور پر کہا کہ ملائیشیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے عالمی برادری مداخلت کر کے مودی کو جنگی جرائم سے روکے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ۔