تارکین وطن آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں تا کہ آزاد خطے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور ریاست خود کفالت کی جانب گامزن ہو ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiتارکین وطن آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں تا کہ آزاد خطے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور ریاست خود کفالت کی جانب گامزن ہو ،عبدالرشید ترابی {/AF}

ویلز( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تارکین وطن آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں تا کہ آزاد خطے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور ریاست خود کفالت کی جانب گامزن ہو ،ہندوستان نے تازہ دم 40کمپنیاں فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بھیج کر اعتراف شکست کیا ہے ،عالمی برادری ہندوستان کی طرف سے مزید افواج کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے لیے بھیجنے کا نوٹس لے ،نریندر مودی نے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ،برطانیہ اور یورپ میں نسل نو کو کشمیر اور مسئلہ کشمیر سے وابستہ کرنے کے لیے حکومت پیکج کا اعلان کرے چھٹیوں میں ان نوجوانوں کو آزادکشمیر میں لانے کا اہتمام کیا جائے ،تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کی خدمات قابل تحسین ہیں پوری قوم ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک کشمیر نے یورپ کی پارلیمنٹ ،رائے عامہ ،دانش وروں اور اپنی کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرنے اور ان کو تحریک آزادی کشمیر کی پشت پر لانے کے لیے بے مثال کام کیا ہے ،تحریک کشمیر ہی کی وجہ سے آج یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث ہے اسی طرح دیگر ممالک میں بھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی باتیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ تارکین وطن نے مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کیا ہے اور یہ کردار آزادی کی منزل کے حصول تک جاری رہنا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے کشمیریوں کی قربانیوں نے مسئلہ کشمیر کو فلش پوائنٹ بنا دیا ہے عالمی سطح پر اس موافق فضا سے استفادہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان عالمی سطح پر بھرپور سفارتی مہم منظم کرے اہم دارالحکومتوں کا وزیر اعظم پاکستان خود دورہ کریں اور دیگر ممالک میں بیس کیمپ اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے ان ممبران کو بھیجا جائے جو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی رکھتے ہوں ۔انہوں نے کہاک ٹرمپ کے بعد چین،ترکی اور ملائشیا کی جانب سے کشمیرکے حوالے سے بات کرنے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے اس سے استفاد ہ کیا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر