امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں جو فریم ورک دیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiامریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں جو فریم ورک دیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،  عبدالرشید ترابی{/AF}

ویلز( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں جو فریم ورک دیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق کشمیری ہیں ان کی مسلمہ قیادت سے مشاورت کے بعد عالمی سطح پر بھرپور سفارتی مہم منظم کی جائے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر موثر ترجمانی کی ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیش کش خوش آئند ہے اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے ،عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں فضا بنی ہے اس سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت پاکستان اس فضا سے استفادہ کرنے کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے ،محض تقریر یا کسی بھی ملک کے صدر سے بات چیت کرنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا اس کے لیے مکمل ہوم ورک کر کے عالمی سطح پر رائے عامہ اور عالمی حکمرانوں کو ہمنوا بنا کر بھارت پر دباؤ ڈالنا ہو گا تا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے احباب کنونشن کے کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر کردار ادا کریں ،بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کریں ،بھارت مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کر کے ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جیلوں کے اندر کشمیریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا جارہا ہے بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کو تشدد کر کے شہید کیا جارہا ہے روزانہ کشمیری لاشیں اٹھا رہے ہیں کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولت چھین لی گئی ہے کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے قائدین کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے اس سب کے باوجود کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر