جماعت اسلامی آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے نومنتخب امراء اضلاع کے ناموں کا اعلان کردیا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے نومنتخب امراء اضلاع کے ناموں کا اعلان کردیا {/AF}

جماعت اسلامی آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے نومنتخب امراء اضلاع کے ناموں کا اعلان کردیا ناظم انتخاب راجہ فاضل حسین تبسم نے جماعت اسلامی کے دستور کی دفعہ 27کے تحت انتخابات کرواکر نتائچ کا اعلان کیا اضلاع کی بنیاد پر اراکین جنرل کونسل نے امیر ضلع کے لیے ووٹ کا استعمال کیا عنایت علی قاسمی ایڈووکیٹ،سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ،ممتاز عالم دین مولانا عبداﷲ،ممتاز عالم دین راجہ خالد محمود،تنور انور خان،سجاد انور ،پروفیسر ذولفقار،حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ،ایوب مسلم امیر ،چوھدری فرید امیر ضلع منتخب اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے اضلاع میں سیشن 2019تا2021کے لیے امراء اضلاع کا انتخاب کروایاگیا،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان کے مطابق ناظم انتخاب راجہ فاضل حسین تبسم نے جماعت اسلامی کے دستور کی دفعہ 27کے تحت امراء اضلاع کا انتخاب کرواکر نتائچ کا اعلان کیا ،نتائچ کے مطابق ضلع مظفرآبادسے ارشد حسین بخاری ایڈووکیٹ ، ضلع نیلم ویلی سے عنایت علی قاسمی ایڈووکیٹ ضلع جہلم ویلی سے مولانا عبداﷲ ضلع ،باغ سے تنویر انور ،ضلع دھیرکو ٹ سے راجہ خالدمحمود ،ضلع پونچھ سے سجاد انور ،ضلع ہجیرہ عباسپو ر سے پروفیسر ذوالفقار، ضلع سندھوتی سے سردار ذوالفقار ، ضلع میرپورسے ایوب مسلم ,ضلع کوٹلی سے حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ ,ضلع بھمبر سے فرید احمد چوہدری ،ضلع اسلام آباد سے اشرف بلال ،ضلع راولپنڈ ی سے صالح طاہر ،ضلع لاہور سے خوشحال شاہین ضلع گوجرانوالہ سے غازی امان اﷲ ضلع گلگت سے مولانا تنویر حیدری ضلع استورسے سابق وزیر حاجی نعمت اﷲ منتخب ہوئے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر