خواتین مغربی تہذیبی یلغار کے مقابلے میں گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidخواتین مغربی تہذیبی یلغار کے مقابلے میں گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ خواتین مغربی تہذیبی یلغار کے مقابلے میں گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں،اولادکی اسلامی خطو ں پر تربیت کا اہتمام کریں،خواتین ہماری آباد ی کا51 فیصد ہیں ان کو نظرانداز نہیں کیا سکتا،جماعت اسلا می سے وابستہ خواتین اپنے دائرے کو وسیع کریں،اﷲ کے پیغام کو دیگر خواتین تک پہنچانے کے لیے اپنی سہولت کے مطابق اہتمام کریں،اسلام نے خواتین کوجو مقام اور حقوق دیے ہیں وہ کسی او رنے نہیں دیے ،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ خواتین کی اراکین شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مغرب نے اپنے سارے وسائل امت کے نوجوانوں اور خواتین کو دین سے دور اور مغربی تہذیب اپنانے کے لیے وقف کررکھے ہیں،سوشل میڈیا کے ذریعے نسل نوکو اسلامی تعلیمات سے دورکیاجارہاہے،قرآن وحدیث کے مطالعے کے لیے وقت نہیں ہے لیکن سوشل میڈیا پر کئی کئی گھنٹے صرف کیے جاتے ہیں،سوشل میڈیا کا مثبت کاموں کے لیے استعمال کیا جائے تو اچھا ہے لیکن کتاب بینی کی عادت ڈالنے کی ضرورت ہے،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،روزانہ قرآن و حدیث کامطالعہ کریں بلکہ خصوصی طورپر سیرت صحابیات کا مطالعہ کریں،اسلامی تحریک اﷲ کے دین کے ابلاغ اورغلبے کی تحریک ہے،دجالیت کے اس دور میں اسلامی تحریک کا کارکن بن کر اﷲ کے دین کا ابلاغ کرنا اور اس کے غلبے کے لیے جدوجہد کرنا بہت بڑا کام ہے اور یہ توفیق اﷲ تعالیٰ کے خصوصی فضل سے ہی ممکن ہے،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے،ہم اﷲ کی رضاکے لیے اﷲ کے بندوں کواﷲ کی بندگی کی دعوت دیتے ہیں،اس موقع پر انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ویثرن 2030میں خواتین کے لیے بھی ہدف رکھا ہے خواتین اپنے ہدف کے حصول کے لیے اپنی سہولت کے مطابق کام کو جاری رکھیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر