{AF}
لیسوا میں سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والوں کی ہر ممکن مد د کریں گے، راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}
اسلام آباد( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ لیسوا میں سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والوں کی ہر ممکن مد د کریں گے ،حکومت آزادکشمیر متاثرین کی امداد کے لیے فوری اقدامات کرے ، جانی و مالی نقصان کا درست جائزہ لے کر ازالہ اور بحالی کا اہتمام کیا جائے۔الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کا پہلا ریلیف قافلہ لیسوا پہنچ چکا ہے ، متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مزید قافلے روانہ کیے جائیں گے، ڈی سی نیلم راجہ محمود شاہد باصلاحیت نوجوان ہیں الخدمت فاؤنڈیشن ڈی سی نیلم کے تعاون سے خدمات سر انجام دے گی ۔ نیلم انتظامیہ نے بروقت انتظامات کیے جو قابل تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی نیلم راجہ محمود شاہد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی اور اس کے سارے ادارے رضا کار حاضر ہیں ، ہم اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی بھرپور امداد کریں گے۔