آفات سماوی متاثرین کا ہی نہیں ہم سب کا امتحان ہے کہ ہم نے متاثرین کی بحالی کے لیے کیا کردار ادا کیاہے، رفعت عزیز

{AF}rifat mehmood آفات سماوی متاثرین کا ہی نہیں ہم سب کا امتحان ہے کہ ہم نے متاثرین کی بحالی کے لیے کیا کردار ادا کیاہے، رفعت عزیز{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی کی ممبر قانون ساز سمبلی رفعت عزیز نے کہاہے کہ آفات سماوی متاثرین کا ہی نہیں ہم سب کا امتحان ہے کہ ہم نے متاثرین کی بحالی کے لیے کیا کردار ادا کیاہے،لیسوا میں سیلابی ریلے سے متاثرین کی بحالی اور شہداء کے لواحقین کی امداد حکومت اور ریلیف ادارے بھرپوراندا زسے کریں،بحیثت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی مدد دل کھول کریں،جماعت اسلامی کے رضا کار اور الخدمت فاؤنڈیشن ریلیف قافلے سمیت پہنچ چکی ہے جو سعادت کی بات ہے،آزمائش کی اس گھڑی میں پوری قوم ، حکومت اور ریلیف ادارے مل کر متاثرین کی مدد کریں اﷲ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور متاثرین کو صبر دے،ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپر متاثرین کے لیے متبادل انتظام کرے اور رہائش کھانے اور تعلیم کا بندوبست کرے ،نقصان کا درست جائزہ لے کر اس کاازالہ کرے،اس طرح کی آزمائشیں اﷲ کی طرف سے ہیں آج نیلم پر ہیں تو کل کسی اور ضلع میں آسکتیں ہیں،تمام ادارے اور حکومت اپنے بھائیوں کی مدد کریں یہ دینی فریضہ بھی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر