حکومت نیلم کے مسائل کو ترجیح اول میں رکھے،آتھمقام سے تاؤ بٹ تک سڑک پختہ اور کشادہ کی جائے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanحکومت نیلم کے مسائل کو ترجیح اول میں رکھے،آتھمقام سے تاؤ بٹ تک سڑک پختہ اور کشادہ کی جائے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

نیلم ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت نیلم کے مسائل کو ترجیح اول میں رکھے،آتھمقام سے تاؤ بٹ تک سڑک پختہ اور کشادہ کی جائے،نیلم کے ندی نالوں پر پل تعمیر کیے جائیں تاکہ عوام کوریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ سیاح بھی استفادہ کریں،نیلم کے ندی نالوں کے قریب آبادی کو محفوظ مقامات پر متبادل جگہ دے کر شفٹ کیا جائے،حکومت سانحہ لیسوا میں شہداء کے لواحقین کو فوری معاوضہ اور زخمیوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرے،موسم سرما میں کیل تاؤبٹ تک ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی جائے اور حکومت سبسیڈی دے،ان خیالات کااظہارانھوں نے وادی نیلم کے 2روزہ دورے کے دوران لیسوا میں متاثرین ا ورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے رضا کار اور الخدمت فاؤنڈیشن سب سے پہلے پہنچ کر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں،جماعت اسلامی متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،ہمارے ادارے اور رضا کار مصروف جہد ہیں،انھوں نے کہاکہ نیلم کے عوام نے تحریک آزادی کشمیرمیں سرینگر کے عوام کے برابر کردار ادا کیا اور جہاد کیا پاک فوج کے شانہ بشانہ یہاں کے عوام کھڑے ہیں،انھوں نے کہاکہ حکومت پوری وادی نیلم کا جائزہ لے کر ان مقامات کی نشاندھی کرے اور عوام کو متبادل جگہ دے کر محفوظ مقامات پر منتقل کرے تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر