{AF}
لیسوا میں سیلابی ریلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر پوری قوم کو صدمہ ہوا،عبدالرشید ترابی {/AF}
نیلم ( نامہ نگار)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ لیسوا میں سیلابی ریلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر پوری قوم کو صدمہ ہوا،نیلم کے بہادر اور غیور عوام نے تحریک آزادی کشمیرمیں سرینگر کے عوام کے برا برقربانیاں پیش کیں ہیں حکومت یہاں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے،سڑکوں ،تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کواپ گریڈ کیا جائے ،وادی نیلم کے لیے بجٹ میں اضافی رقم مختص ہونی چاہیے اس کے لیے میں اسمبلی کے پلیٹ فارم پر کئی مرتبہ توجہ دلاچکاہوں،یہاں سیاسی پوائنٹ سیکورنگ نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے،حکومت اور ریلیف ادارے فوری طورپر نقصان کا حقیقی جائرہ لے کر متاثرین کی مدد کریں،شہداء کے لواحقین کو معاوضے دیے جائیں اور متاثرین کو بحال کیا جائے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے نیلم کے صحافیوں کے رابطے پر ٹیلی فونگ گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے ہمیشہ نیلم کے مسائل کو ترجیح اول رکھا،الخدمت فاؤنڈیش اور جماعت اسلامی کے ذمہ دار اور رضا کار سب سے پہلے ریلیف لے کر پہنچے ہیں،متاثرین کی ضروریات زیادہ ہوتی ہیں اس لیے حکومت ان کی ضرورت کو پوری کرے،انھوں نے کہاکہ میں نے نیلم کے ایک ایک چپے کو دیکھاہے یہاں کے عوام کے مسائل حل کروانے کی اپنی سی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی یہاں کے عوام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،صحافیوں کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ایک بھی متاثر ایسا نہ بچے جس کی مدد نہ ہوسکے ۔