{AF}
جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرایک عقیدے اور نظریے کانام ہے اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرایک عقیدے اور نظریے کانام ہے اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا ،نریندرمودی دل سے یہ خام خیالی دل نکال دیں کہ وہ جماعت اسلامی کو کریش کر کے تحریک آزادی کشمیرکو کچل دیں گے،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرکی سب سے بڑی دینی ،سیاسی جماعت ہے ،عوام کی فلاح کے لیے سب سے زیادہ کام کرتی ہے نسل رنگ اور مذہب کو دیکھے بغیر سب کے کام آتی ہے ،جمہوریت اور انسانی آزاد یوں پر یقین رکھنے والے عالمی ادارے بھارت کے ان گھناؤنے جرائم کا نوٹس لیں،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی آزاد یاں سلب کرکے جنگی جرائم کا مرتب ہورہاہے ،اقوام متحدہ ،او آئی سی ،یورپی یونین سمیت دیگر ادارے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ قابض بھارتی افواج نے جماعت اسلامی کی قیادت کو بلاجواز گرفتار کرکے ٹارچر سیلوں میں بند کیاہواہے اور قیاد ت کو بھارت کی دوردراز جیلوں میں منتقل کیا ہواہے کہ تاکہ ان کے لواحقین اور وکلاء ان تک نہ پہنچ سکیں،جیلوں کے اندر بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،ٹارچر کر کے جماعت اسلامی کے قائدین کو شہید کیا جارہاہے،بھارت نے پوری وادی کشمیرکو کھلی جیل میں تبدیل کیا ہواہے اور فوجیوں کو کھلی چھٹی ہے جس کوجب چاہیں موت کی وادی میں دھکیل دیں،انھوں نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے اور بھارت اس خاموشی سے مزید شہ پا کر مظالم میں اضافہ کررہاہے،انھوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت کے جنگی جرائم مقبوضہ کشمیرکے اندر جاری رہے تو آزاد کشمیراور مہاجرین لاکھوں کی تعداد میں تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد منحوس خونی لکیر پاؤں تلے روندکر اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے۔