{AF}
کشمیراور پاکستان لازم وملزوم ہیں،کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کرکے پانی منزل کا تعین کرلیا تھا،نورالباری {/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر نورالباری نے کہاہے کہ کشمیراور پاکستان لازم وملزوم ہیں،کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کرکے پانی منزل کا تعین کرلیا تھا،مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے،کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کے نو منتخب امیر ضلع اشرف بلال کی حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان،نو منتخب امیر ضلع دھیرکوٹ خالد محمود ،سابق امیر ضلع محمد یاسین ،سمیت دیگر قائدین موجود تھے،نورالباری نے نومنتخب امیر ضلع سے حلف لیا،حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نورلباری نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرکی پاکستان میں شاخ قائم کرنے کا مقصد یہ تھاکہ مہاجرین کی 12سیٹیں اور مہاجرین کو تحریک آزادی کی پشت پر لایاجائے،مہاجرین کی سیٹیں جیت کر بیس کیمپ کی اسمبلی میں کشمیرکی آزادی کی نمائندگی کی جائے،کشمیرجماعت کے کارکن مہاجرین کو اپنے ساتھ شامل کریں ان میں کام کریں اس وقت 20لاکھ کشمیری مہاجرین پاکستا ن میں مقیم ہیں، ان میں کام کرنے کی ضرورت ہے،اطاعت اور اجمتاعیت کے بغیر جماعت ترقی نہیں کرسکتی ،امیر کی اطاعت کی جائے اور اس کے ساتھ تعاون کیا جائے،اس موقع نومنتخب امیر ضلع اشرف بلال نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ پاکستان کے دولخت ہونے کے بعد پاکستان کی قیادت مایوس تھی مگر کشمیری اورسید مودودی کے تربیت یافتہ کارکن جماعت اسلامی کے قیام کے لیے کام کررہے تھے جماعت اسلامی کا قیام اس مایوسی کو ختم کرنے اور کشمیرکی آزادی کے لیے عمل میں لایا گیا،جماعت اسلامی نے مایوسی کو ختم کیا اور قوم کو بتایاکہ اسلام کی بنیاد پر قائم ہونے والا ملک نہ صرف قائم رہے گا بلکہ سپر طاقت بنے گا،جماعت اسلامی ایٹم پاکستان کے دارلحکومت میں اپنے کام کو بڑھائے اس کی بڑی اہمیت ہے۔