{AF}
کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے اپنے مستقبل کا تعین کر لیا تھا، راجہ فاضل حسین تبسم ، غلام محمد صفی {/AF}
کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے اپنے مستقبل کا تعین کر لیا تھا، راجہ فاضل حسین تبسم ، غلام محمد صفی تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے ، کشمیری اسلام کی بنیاد پر بننے والے پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ، پاکستانی قیادت سے کشمیریوں کو گلہ ہو سکتا ہے ، لیکن پاکستان کے عوام اور پاکستان سے کوئی گلہ نہیں ، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان میں استحکام نہیں ہو سکتا ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، شہ رگ بچانے کے لیے جامہ پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے اسلام آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام یوم الحا ق پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیاگیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم حریت رہنما غلام محمد صفی نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے اپنے مستقبل کا تعین کر لیا تھا،تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے ، کشمیری اسلام کی بنیاد پر بننے والے پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ، پاکستانی قیادت سے کشمیریوں کو گلہ ہو سکتا ہے ، لیکن پاکستان کے عوام اور پاکستان سے کوئی گلہ نہیں ، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان میں استحکام نہیں ہو سکتا ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، شہ رگ بچانے کے لیے جامہ پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے ۔راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا کہ کشمیری آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، پانچ لاکھ جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں اور آج بھی شہداء پاکستانی پرچموں میں دفنائے جا رہے ہیں ، کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت ہے اور وہ پاکستان اور آزادی کے لیے جانیں دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ ہندوستان تمام استعماری ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہاہے۔ نریندر مودی نے استعماری ہتھکنڈوں کو بھی مات دے کر ظلم کی انتہا کر دی ہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا کشمیریوں نے آزادی کے لیے خون پیش کیا ہے اور جلد صبح آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے۔