{AF}
لیسوا میں ہونے والے نقصانات کا حکومت درست انداز میں تخمینہ لگا کر متاثرین کو فوری امداد فراہم کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اٹھمقام( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ لیسوا میں ہونے والے نقصانات کا حکومت درست انداز میں تخمینہ لگا کر متاثرین کو فوری امداد فراہم کرے ،دکھ کی گھڑی میں جماعت اسلامی متاثرین کے شانہ بشانہ ہے ،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی مدد کررہے ہیں ، جماعت اسلامی ابنیاؑ کے مشن کو لے کر چل رہی،ویژن2030کی روشنی میں آزادکشمیر گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان میں جماعت اسلامی کی دعوت کے ذریعے سے رائے عامہ ہموار کر کے حقیقی اور دیر پا تبدیلی کے لیے جدوجہد جاری ہے ،وادی نیلم کے عوام نے تحریک آزادی کشمیر میں سب سے زیادہ قربانیاں پیش کیں ،وادی نیلم قدرتی حسن ،معدنیات سے مالا مال دیانتدار قیادت نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے ،پرعزم ،جرات مند اور دیانتدار قیادت ہی خطے کے مسائل حل کرسکتی ہے ،جماعت اسلامی نظام کی اصلاح اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع نیلم کے نومنتخب امیر ضلع عنایت قاسمی ایڈووکیٹ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع نیلم عنایت قاسمی،سابق امیر ضلع خلیل الرحمان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ریاستی وسائل کا درست انداز میں استعمال کیا گیا ہوتا تو آزادکشمیر کے تمام مسائل حل ہوچکے ہوتے ،وادی نیلم کے عوام نے تحریک آزادی کشمیر میں لازوال قربانیاں پیش کیں ،12سال محاصرے میں رہنے کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کا بھرپور حق ادا کیا ، قدرتی وسائل ،ٹورازم ،معدنیات اور قیمتی پتھر بڑا قیمتی سرمایہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ لیسوا میں ہونے والے نقصانات کا حکومت درست انداز میں تخمینہ لگا کر متاثرین کو فوری امداد فراہم کرے ۔