{AF}
ہندوستان لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے ماننے والا نہیں ،راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے سلامتی کونسل میں پاکستان کو ووٹ دینے کا صلہ بم دھماکہ کر کے 5پاک فوج کے جوانوں کو شہید کر کے دیا ہے ،ہندوستان لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے ماننے والا نہیں ،نریندر مودی مستنددہشت گرد ہیں ،حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر اس دہشت گرد کو بے نقاب کرنا چاہیے تھا ،مقبوضہ کشمیر کے اندر روزانہ کشمیری لاشتے اٹھا رہے ہیں ،حکومت پاکستان نے سلامتی کونسل کی عارضی رکنیت کے لیے بھارت کو ووٹ کا عندیہ دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ،پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ہندوستان کے عزائم کو ناکام بنائیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ مل کر بم بن کر قابض بھارتی فوجیوں پر گرے گا کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،موت سے بے خوف کشمیری بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں جلد یابادیر بھارتی افواج کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا ،انہوں نے کہاکہ بھارت نے 5پاک فوج کے جوانوں کو شہید کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ امن کی بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔