{AF}
قوم کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں جس طرح ماہ صیام میں قیام الیل ،نماز ،قرآن سے تعلق ،ذکر اور سیر ت کا مطالعہ کیا اس کو بقیہ سال کے لیے بھی جاری رکھیں ،اﷲ کی نصرت کے سوا ہمارے پاس کوئی ہتھیار نہیں اﷲ کی نصرت اس وقت آئے گی جب ہم اﷲ والے بنیں گے ،آزاد خطے کے عوام آپ کے منتظر ہیں اﷲ کے پیغام کو اﷲ کی مخلوق تک پہنچائیں جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کر کے حقیقی تبدیلی لانے کی جدوجہد کررہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کیے گے اجلاس میں جے آئی یوتھ کی رپورٹ رکھی گئی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ترجمعہ کے ساتھ قرآن کو ایک بار پھر پڑھیں محسن انسانیت ؐ کو دوبارہ پڑھیں ،دینیات،خطبات ،اسلام کے بنیادی تصورات کامطالعہ کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس باکردار باصلاحیت ٹیم موجود ہے اپنے اندر اعتماد پیدا کریں آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی کے لیے کوئی بڑا چیلنج موجود نہیں ہے داعی بن کر کام کریں دعوت ،تنظیم ،تربیت ،خدمت اور سیاست ہی ہماری ترتیب ہے ،اسی ترتیب کو سامنے رکھ کر کام کو آگے بڑھائیں انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں آبادی کا 65فیصد نوجوان ہیں جے آئی یوتھ اور اسلامی جمعیت طلبہ ان نوجوانوں کے حوالے سے بھرپور منصوبہ عمل ترتیب دے کر کام کرے جماعت اسلامی بھرپور مدد کرے گی انہوں نے کہاکہ امراء اضلاع ،امراء حلقہ جات اور دیگر ذمہ داران جماعت عوام کے دکھوں کا مداوا کریں تھانے اور کچہری میں ان کی مدد کریں ان کے دکھوں میں شریک ہوں عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ۔