{AF}
جماعت اسلامی علاقائی ،قبیلائی اور تعصباتی دائروں سے بالا تر ہو کر آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی علاقائی ،قبیلائی اور تعصباتی دائروں سے بالا تر ہو کر آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،اسلامی تحریکوں کے قائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ حق کے راستے پر استقامت دیکھاتے ہیں ،مصر کے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی شہیدکو اہل کشمیر اور کشمیری قائدین کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں ،جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے دین کے غلبے کے لیے جان مال اور وقت لگائیں ،قرآن کے ساتھ زندہ تعلق قائم کریں ،قرآن کو سمجھ کر پڑھیں اس پر عمل کریں اور اس کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کریں ،مومن اﷲ کا نائب ہے وہ اﷲ کے دین کے غلبے اور مخلوق کی خدمت کے لیے برؤے کار رہتا ہے ،جماعت اسلامی اﷲ والوں کی ایک ایسی تحریک ہے جو مخلوق خدا کو اﷲ کے در سے آشنا کرنے کی جدوجہد کررہی ہے ،امت کو عروج ان ہی راہوں پر چل کر حاصل ہو گا جس پر صحابہ ؓ چلے ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکز جماعت اسلامی کھنہ اسلام آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ نوجوان مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی تہذیب اپنائیں نوجوانوں کو اسلام کی طرف راغب کریں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن اور سیرت کا مطالعہ کریں اگر کسی پی ایچ ڈی کوسورۃ البقرہ کے پہلے رکوع کا ترجمعہ نہیں آتا تو وہ کیسا پڑھا لکھا وہ چاہل ہے ،دنیا میں ان ہی لوگوں نے انقلاب اور تبدیلیاں لائی ہیں جو حق کے راستے پر چلے اور تمام مصائب اور مشکلات برداشت کیں اﷲ تعالیٰ دنیا تو ہر کسی کو دے دیتا ہے لیکن دین کا حقیقی فہم اسی کو دیتا ہے جو اﷲ سے تعلق قائم کرتا ہے ،وہ لوگ جو اﷲ کے دین کے قیام اور غلبے کے لیے اس لق ودق صحرا میں اپنی صلاحیتیں کھپا رہے ہیں وہی اﷲ کے منتخب پھول ہیں اور ہمارے گلشن کے گل ہائے سر سبد ہیں انہوں نے کہاکہ روزانہ قرآن کا ایک گھنٹہ مطالعہ کریں ،سیرت النبی ؐ اور سیرت صحابہؓ کا مطالعہ کریں ۔