{AF}
بیس کیمپ کو تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے فعال اور متحرک بنایا جائے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفرآباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کو تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے فعال اور متحرک بنایا جائے بیس کیمپ کی ہر سرگرمی میں تحریک آزادی کشمیر کی جھلک نمایاں ہو ،لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کیا جائے ،جماعت اسلامی سے کئے گئے وعدے پورے کیے جائیں ،سود سے پاک معیشت سے ہی ریاست ترقی کی منازل طے کرے گی ،ملازمین کی تنخواہیں کم اور ٹیکسز زیادہ ہیں ،ریاست کو خودکفیل بنانے کے لیے سیاحت ،جنگلات ،زراعت اور دریاؤں کو فوکس کر کے منصوبے بنائے جائیں ،ہائیڈرل منصوبوں کے حوالے سے وفاق سے معاہدے کیے جائیں ،وفاق سے واضح اور دوٹوک بات کر کے رائلٹی حاصل کی جائے،آزاد خطے اور گلگت بلتستان کو باہم مربوط کرنے کے لیے شونٹر استور روڈتعمیر ہونی چاہیے ،نوجوانوں کو بلا سود آسان شرائط پر قرضوں کا اہتمام ہونا چاہیے ،شعبہ تعلیم میں بہتری آئی ہے اس کو مزید بہتر کیا جائے،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو اپنا حریف نہ سمجھا جائے ،لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کو شفاف طریقے سے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مانیٹرنگ ٹیموں کا اہتمام ہونا چاہیے ،اخبارات پریس کے مسائل حل کیے جائیں 14ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آل پارٹیز مشاورتی کانفرنس منعقد کر کے سفارشات مرتب کی جائیں، دینی اداروں کے لیے بجٹ میں رقم مختص ہونی چاہیے ،زلزلہ کے متاثرین اور تباہ ہونے والے سکولز کی تعمیر ،ہائیر ایجوکیشن اعلیٰ تعلیم کے لیے طلبہ کے لیے وظائف،ڈویژنل سطح پر تعلیمی بورڈ کے قیام کے لیے بجٹ میں رقم ہونی چاہیے ،پرائیویٹ تعلیمی ادارے جواچھے نتائج دے رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ،بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں ،طلبہ یونیز بحال ہونی چاہیے ،نرسنگ،پیرامیڈیکس اور ہنر مند افرادی قوت کے لیے وکیشنل ادارے بننے چاہیے ،معیشت کو سود سے پاک کیا جائے ،ایمرجنسی ادویات ہرسطح پر فراہم کی جائیں ہیلتھ انشورنس غیر سودی قطر تکافل اور خواتین کے لیے سہولیات،ہر گاؤں کی سطح پر گائنوکالوجسٹ ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر Optometryسٹاف فراہم کیا جائے ،ہارٹ ،کینسرسمیت دیگر موذی بیماریوں کی تشخیص کے لیے جدید لیبارٹیز کا اہتمام کیاجائے ،آزادکشمیر میں 2نمبر ادویات کی روک تھام کا اہتمام کیاجائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادریاست اور حکومت کی بنیاد تحریک آزادی کشمیر کے مطابق نظر آنی چاہیے ،مقبوضہ کشمیر میں سال رواں کے حالات شدید ترین رہے قائدین اور نوجوان مودی کی انتہاپسندی کے سامنے ڈٹے رہے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی لگائی گئی ان سارے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں نے مودی کے عزائم کو ناکام بنا دیا ،مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سرگرمیاں بھرپور رہیں آزادکشمیر کی قیادت نے امریکہ،برطانیہ،یورپ اورمسلم دنیامیں جا کر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اٹھایا ،انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہندوستان کو بے نقاب کرنے کے لیے رپورٹس پیش کیں ،برطانیہ اور یورپی پارلیمنٹ میں قراردادیں پاس کی گئیں ،مسلم دنیا کے فورمز پر قراردادیں پاس کروائی گئیں ،حالیہ دنوں میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی بھرپور انداز سے اپنی رپورٹ میں ہندوستان کو بے نقاب کیا ،پلوامہ کے بعد جو حالات پیدا ہوئے اس میں افواج پاکستان اور قوم نے مل کر بھارت کے دانت کھٹے کیے ،ایل او سی پر بسنے والوں کو بھارت نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر فلش پوائنٹ بن کر ابھرا ،نریندر مودی کے عزائم اور امیت شاہ کے مقابلے کے لیے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے ،ملازمین کے مسائل حل ہونے چاہیں ،انجینئرز کی حوصلہ افزائی اور پروفیشنلز کو الاؤنس ملنا چاہیے ،مواصلاحات میں پیش رفت خوش آئند ہے اسے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،بجٹ کا بڑا حصہ اس کے لیے رکھا جائے فی حلقہ تقسیم مساوات،عدل سے کی جائے اس کے لیے ایک کمیشن یا پارلیمانی کمیٹی جو محروم علاقوں کا سروے کرے اور منصوبے بنائے ،آزادکشمیر ٹی وی،ریڈیو،سوشل میڈیا ،ہیروز کے نام سے ادارے منسوب کیے جائیں ،شہداء کے خاندانوں کی کفالت کے لیے بجٹ مختص ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں ،لائیوسٹاک،ڈیری اور سبزی فروٹ،مگس بانی ،کو ہدف رکھا جائے ،سبزیوں اور دیگر اشیاء میں خود کفالت کی طرف بڑھا جائے ،دریاؤں کے کنارے ماڈل فارمز بنائے جائیں،ہزاروں نوجوان یونیورسٹیوں سے فارغ ہو رہے ہیں ان کو آئی ٹی سے منسلک کیا جائے ،یوتھ کو صحت مند سرگرمیاں دی جائیں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گاؤں کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائے جائیں سپورٹس اور یوتھ کلبز کی حوصلہ افزائی کی جائے ،انہون نے کہاکہ آزاد خطے میں پینے کے صاف پانی کے لیے سروے کیے جائیں اور لوگوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے زلزلہ میں بے گھر ہونے والوں کو گھر فراہم کیے جائیں ،نیلم جہلم منصوبے کے منفی اثرات سے بچنے کے طریقے اختیار کیے جائیں ،جنگلات کو آگ سے بچایا جائے اس کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے وادی نیلم کے جنگلات کو بچانے کے لیے عوام کو سستی گیس فراہم کی جائے ،انہوں نے کہاکہ بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے سولر انرجی پانی کے بہاؤ پر ٹربائنز لگائی جائیں ،درست میٹر ریڈنگ کی جائے سوفیصد بجلی کی چوری اور لائن لاسز سے بچانے سے سالانہ 12ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے ،آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،شہری دفاع کے نظام کو بحال کیا جائے این سی سی کالجز اور سکولز میں دوبارہ شروع کی جائے ایل او سی سے ملحقہ آبادی کو محفوظ بنایا جائے مہاجرین اور متاثرین سیز فائر لائن کے مسائل حل کیے جائیں ،انہوں نے کہاکہ ختم نبوت ؐ کی قانون ساز ی ،شریعت کورٹ عالم جج ،مفتی اور قاضی صاحبان کے مسائل حل کیے جائیں ،انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے علماء کرام کے کردار کو تسلیم کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کو خود کفالت کی جانب گامزن کر نے کے لیے ہائیڈرل پاور جنریشن پر حکومت پاکستان سے معاہدات کیے جائیں ،ٹورازم کے فروغ کے لیے جامع پالیسی اور ٹورازم کوریڈور اور سیاحوں کو سہولیات فراہمی کا اہتمام کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو آزاد خطے سے باہم مربوط کرنے کے لیے شونٹر،استور روڈ تعمیر کی جائے گلگت بلتستان کے طلبہ کو وظائف دئیے جائیں یونیورسٹی میں داخلے دئیے جائیں ،کفایت شعاری کا اہتما م کیا جائے ملازمین کی تنخواہیں کم اور ٹیکسز زیادہ ہیں ۔