بیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی عملی مدد کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرے ،شیخ عقیل الرحما ن ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanبیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی عملی مدد کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرے ،شیخ عقیل الرحما ن ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحما ن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی عملی مدد کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرے ،ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں توازن پیدا کیا جائے ،نوجوانوں کے روزگار کے لیے بجٹ میں خاطر خواہ رقم رکھی جائے ،ریاست کو خودکفالت کی جانب گامزن کرنے کے لیے سیاحت ،جنگلات ،ہائیڈرل منصوبوں زراعت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری لائی جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ بجٹ برائے بجٹ پیش نہیں ہونا چاہیے بلکہ انقلابی اور اصلاحی بجٹ پیش کیا جائے نئے منصوبے شروع کیے جائیں ،بجٹ میں عام آدمی کے لیے ریلیف کا کوئی انتظام نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر ترجیح اول ہے اس کے لیے بجٹ رکھنے میں کیا امر مانع ہے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور ظلم کا شکار عوام کی عملی مدد کے لیے بھی بجٹ میں میں رقم مختص ہونی چاہیے یہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے اس کو حقیقی بیس کیمپ بننا چاہیے ،بجٹ کی تیار ی میں بیوروکریسی کے بجائے عوامی نمائندوں سے راہنمائی اور تجاویز لی جائیں تا کہ وہ عوام کے ریلیف کے لیے بھی اقدامات بجٹ میں تجویز کریں انہوں نے کہاکہ ہائیڈرل منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں کو شروع کر کے آزاد کشمیر کو خودکفیل بنایا جاسکتا ہے اور بے روزگاری کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر