حکومت جماعت اسلامی سے کئے گے وعدے پورے کرے،رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodحکومت جماعت اسلامی سے کئے گے وعدے پورے کرے،رفعت عزیز  {/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ حکومت جماعت اسلامی سے کئے گے وعدے پورے کرے،اپوزیشن کی تجاویز پر غور اور ان کو ساتھ لے کر چلا جائے ،حکومت قاضی اور ججز کے درمیان تفریق کو ختم کرے ،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی بھارتی بوکھلاہٹ ہے ،شعبہ تعلیم میں این ٹی ایس کی وجہ سے بہتری آئی ہے اس کی تحسین کرتے ہیں مزید اصلاح کی گنجائش ہے ،سکولز کی عمارات کی تعمیراور خاص کر کے زلزلہ میں تباہ ہونے والے سکولز کی عمارات کو فوری تعمیر کیا جائے ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت غریب لوگوں کے لیے فری ادویات کا اہتمام کیا جائے ،سماجی بہبود اور ترقی نسواں کے شعبے کے لیے بجٹ کم ہے اس میں اضافہ کیا جائے ،اسمبلی میں خواتین ممبران کو پراجیکٹس کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے ،8جولائی کو یوم شہادت برہان مظفر وانی سرکاری سطح پر منایا جائے ،یتیم بچیوں کی شادی اور انہیں ہنر مند بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ،کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کی مشکلات دور کی جائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ خواتین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں ،ہر گاؤں کی سطح پر گائناکالوجسٹ تعینات کی جائے ،آزاد حکومت نے تاریخ کا سب سے برا بجٹ پیش کیا خسارے سے پاک بجٹ پیش کر کے حکومت نے اچھا کام کیا ،پاکستان کی حکومت نے بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیاجس پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ،قومی وسائل قوم کی امانت اس کو درست انداز سے منصفانہ طور پرتقسیم کر کے عوا م کو سہولیات اور فوائد کے ثمرات پہنچائے جائیں ،عوام کی امیدیں ہم سے وابستہ ہیں ہمیں بھرپور انداز سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنی چاہیے ،تحریک آزادی کشمیر ہمارے اوپر قرض ہے بیس کیمپ کی حکومت اپنی سرگرمیوں بلکہ تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح او ل بنائے ،نریند ر مودی نے پوری وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کرکے قابض فوج کو قتل عام کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،قائدین حریت پابند سلاسل ہیں ،انہوں نے کہاکہ یہ تاریخ کا سب بڑا بجٹ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہداء کے اہل خانہ زخمیوں ،یتامیٰ اور بیوگان کی کفالت کے لیے بھی رقم مختص کی جائے جس سے ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیغام ہو گا ،انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں بہت سی اصلاحات کی گئیں جن کی تحسین کرتے ہیں ،این ٹی ایس کا قیام ،سکولز کی عمارات کی تعمیر ،سکولز کی اپ گریڈیشن جیسے ہم اقدامات کیے گئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ تاحال بہت سے سرکاری سکولز میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ،سٹاف کی کمی کا مسئلہ خصوصی توجہ چاہتا ہے کچھ سکولز میں بچے کم اور سٹاف زیادہ ہے اور کچھ میں بچے زیادہ اور سٹاف کم ہے ،بائیو میٹرک سکولز میں مڈل اور ہائی سکولز میں آغاز خوش آئند ہے لیکن دور دراز علاقوں میں اس کی اہمیت اور زیادہ ہے جہاں ٹھیکہ سسٹم چل رہا ہے ،دیہات کی سطح پر میٹرنٹی سینٹر اور فرسٹ ایڈ سنٹر قائم کرنے کے لیے بجٹ مختص کیا جائے نوزئیدہ بچوں کے لیے نرسریوں کے الگ کمروں کا انتظام نئے انکوبیٹرز کی فراہمی،مستعد اور تجربہ کار عملہ صحت اور صفائی کے بہتر اقدامات کے لیے تمام ڈی ایچ کیوز کو خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں ،انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے اس کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے ،انہو ں نے کہاکہ خواتین ہمارے معاشرے کا 50فیصد سے زائد ہیں ان کی ترقی در اصل پوری قوم کی ترقی ہے اس لیے جہاں گھروں میں رہنے والی خواتین کو فنی تربیت دینے اور گھر پر رہتے ہوئے خود کفالت کے لیے وسائل فراہم کرنے اور راہنمائی کی ضرورت وہاں ان خواتین کو جو گھروں میں خونگی اور خاندانی ذمہ داریاں نبھانے اور نسل نو کی تربیت کرنے کے ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں ان کے لیے بھی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں نوکریوں کا اہتمام کیا جائے ،اسمبلی میں موجود خواتین کو منصوبہ جات میں اعتماد میں لیا جائے خصوصاً سماجی بہبود اور ترقی نسواں کے پراجیکٹس میں ہونے والے کاموں میں ان سے مشورہ کیا جائے اور انہیں مسائل سے آگاہ رکھا جائے انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کے شعبہ کو موثر بنانے کی ضرورت ہے سوشل میڈیا،فیس بک،وائٹس اپ ،ٹوئٹر کے ماہرین تیار کیے جائیں اس کے لیے یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ کو اس طرف راغب کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ سمیت پن بجلی کے دیگر منصوبوں کے باوجود آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اس کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ،انہوں نے تجویز دی کہ سرکاری ملازمین کی تربیت کے لیے باقاعدہ درس کاانتظام کا اہتمام جس میں تمام ملازمین کی شرکت لازمی ہو نظام زکوۃٰ کو شفاف اور موثر بنایا جائے ہر زکوۃ ٰ کے دفتر کے سامنے رجسٹرڈ مستحقین کے نام لکھے ہوں تا کہ لوگوں کو آسانی ہو ۔1000روپے سالانہ ایک مذاق اس میں اضافہ کیا جائے اوقاف کا نظام درس کرنے کا تقاضا کرتا ہے آمدن اور اخرات کی واضح تفصیل کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے ویب سائٹ پر موجود ہو تعلیمی اداروں میں دینی تعلیم و تربیت کے لیے قاری حضرت کو بہت کم مشاعرہ دیا جاتا ہے اس میں اضافہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ شریعت اپیلٹ بینج کے قیام کے وقت یہ طے ہوا تھا کہ ایک عالم جج کا تقرر کیا جائے اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اس کی تقرری نہیں ہوئی جو فوری توجہ کی طالب ہے ،مفتی قاضی صاحبا ں کی تنخواہیں اور مراعات ججز کے برابر کی جائیں تو عدلیہ کو وقار ملے گا انہوں نے کہاکہ فورڈ اتھارٹی کا قیام خوش آئند اسے فعال کیا جائے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے حکومت کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامے آویزاں مگر دکاندار من مانی کرتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر