{AF}
جماعت اسلامی سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے رائے عامہ منظم کر کے تبدیلی لانے کی خواہاں ہے ،نورالباری {/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے رائے عامہ منظم کر کے تبدیلی لانے کی خواہاں ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن معاشرے میں اچھی شہرت والے موثر لوگوں کو جماعت میں شامل کریں عوامی مسائل کی ترجمانی کریں جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کی کوشش کررہی ہے جب تک نظام نہیں بدلے گا عوام کی حالت نہیں بدلے گی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے قیام سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی انسانوں کو بندگی رب کی طرف بلاتی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کی شوریٰ کے مشاورتی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جے آئی یوتھ کے صدر نثار احمد شائق،امیر ضلع سجاد انور،سابق امیر ضلع زاہد رفیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے ویژن کو لے کر نکلی ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندر مودی ظلم کی انتہا کررہا ہے اپنے بھائیوں کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،بیس کیمپ کا مطلب ہی یہی ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ فعال اور متحرک کردار ادا کرے ،جماعت اسلامی نے اپنے طور پر بیس کیمپ کے عوام کی فلاح و بہبود اور تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ہے آزادکشمیر ،مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری جماعت اسلامی کی کاوشوں اور کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے تحسین کرتے ہیں جماعت اسلامی اﷲ کے دین کے قیام اور غلبے کی تحریک ہے ۔