جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کی آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے اول روز سے جدوجہد کررہی ہے ، مشتاق ایڈووکیٹ

{AF}mushtaq advocateجماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کی آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے اول روز سے جدوجہد کررہی ہے ، مشتاق ایڈووکیٹ{/AF}

گلگت( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر و امیر گلگت بلتستان سابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کی آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے اول روز سے جدوجہد کررہی ہے ،گلگت بلتستان کے مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ،یہ حساس خطہ ہے دشمن کی نظریں اس پر ہمیشہ لگی رہتی ہیں ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے ،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بجٹ میں فراخ دلی کا مظاہرہ کرے ،گلگت بلتستان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے ،میرٹ کاپامالی ظلم ،اقرباپروری اور کرپشن نے ہمارے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی گلگت شہر کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیاسی امور کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع ،امیر جماعت اسلامی گلگت نظام الدین،تنویر حیدری سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشتاق ایڈووکیٹ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کے لیے بجٹ میں پیکج کا اعلان کیا جائے ،گلگت بلتستان کے دو ر دراز علاقوں میں لیڈی ڈاکٹر بالخصوص گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ،سڑکوں اور پینے کے صاف پانی کے لیے بجٹ میں اضافی رقم مختص کی جائے ،تعلیم اور صحت کو فوکس کر کے ان میں بہتری لانے کے اقدامات کیے جائیں انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ،جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور موثر سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر