{AF}
بھارت کے تمام تر ظلم وجبر اور مذموم حربوں کے باوجود تحریک پورے عزم اور حوصلے سے جاری ہے ہر آنے والا دن تحریک کو مزید تقویت دیتا ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد ( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونس و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک پر ﷲ کا ہاتھ ہے بھارت کے تمام تر ظلم وجبر اور مذموم حربوں کے باوجود تحریک پورے عزم اور حوصلے سے جاری ہے ہر آنے والا دن تحریک کو مزید تقویت دیتا ہے شہداے کشمیر کی قربانیوں قائدین حریت اور کشمیری قوم کی جدوجہد اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں تحریک آزادی کشمیر کے بین الاقوامی محاذ پر تحریک کشمیر برطانیہ کا گرانقدر کردار ہے اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی محاذ پر ڈاکٹر ایوب ٹھاکر مرحوم ،ڈاکٹر غلام نبی فائی، محمد نذیر قریشی ،محمد غالب اور دیگر قائدین کی بہت بڑی خدمات ہیں جن کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے،سب کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں تحریک کشمیر برطانیہ کے پہلے صدر سید منور حسین مشہدی نے تحریک آزادی کے عالمی محاذ پر بے مثال کام کیا ان کے بعد محمد غالب تحریک کشمیر کے صدر رہے انہوں نے مشہدی صاحب کے تسلسل کو جاری رکھا اب راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ بہت متحرک اور فعال کردار ادا کررہے ہیں اور محمد غالب یورپ کے صدر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں برطانیہ میں کشمیر پر بہت بڑی کانفر نسیں منعقد ہوئی ہیں جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ہے جس کا کریڈٹ تحریک کشمیر برطانیہ کو جاتا ہے ،کشمیریوں کو دنیا کے نروز سینٹرز کو فوکس کر کے کام کرنا چاہیے تا کہ بھارت پر دباؤ بڑھ سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے اعزاز میں دئیے گے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوے کیاعشائیہ سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر و سابق وزیر حکومت چوہدری مطلوب انقلابی نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئرراہنماوں غلام محمد صفی ،محمد فاروق رحمانی ثناء ﷲ ڈار، عبدﷲ گیلانی ،جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ ،جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی راہنما محمد رفیق ڈارپاکستان کے معروف بزنس مین محمد احمد ،زاہد صفی اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا ،عشائیہ میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما سابق وزیر حکومت راجہ محمد یسین خان جماعت اسلامی کے راہنما سابق امیدوار اسمبلی راجہ خالد محمود خان مسلم لیگ کے راہنما راجہ شیر افگن سینئر صحافی عقیل ترین راجہ بشیر عثمانی ،عبدالروف انعام الحق ،احسان ترابی ،راجہ ذاکر اور دیگر نے شرکت کی،عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے پر خطے میں کشیدہ صورتحال ہے دنیا یہ سمجھتی ہے کہ اگرمسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو خطے میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے ،پیپلز پارٹی کے نائب صدر سابق وزیر حکومت چوہدری محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح اول رکھا کشمیر رابطہ کونسل بھرپور طریقے سے فعال تھی پاکستان کی تمام قیادت سے ہم نے ملاقاتیں کیں ،اس کونسل کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے ،راجہ فاروق حیدر خان رابطہ کونسل کو فعال بنائیں، سکولز میں کشمیر کے حوالے سے پروگرامات کیے جائیں تا کہ نسل نو کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی ہو ،تحریک کشمیر برطانیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں فہیم کیانی نے تمام جماعتوں کو جمع کیا ہے ہم بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ،عشائیہ سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں 80 فیصد جماعت اسلامی کے لوگ شریک ہیں باقی جماعتوں کو اپنی سیاسی سر گرمیوں سے فرصت نہیں بیرون ممالک میں مقیم کشمیری اپنی اسطاعت کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے آزاد خطہ کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کی ضرورت ہے آزاد کشمیر کے اندر ایسا ماحول بنایا جاے کہ محسوس ہو سکے کہ آزاد کشمیر حقیقت میں تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے انہوں نے کہا کہ ہم تحریک کشمیر کے پلیٹ فارم سے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں تحریک کشمیر نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپ میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سرگرم عمل ہیں ڈنمارک سپین اور ہر جگہ ہم نے کشمیر کے حوالے سے پروگرام کیے ہیں ہم اوورسیز کمیونٹی میں سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہمیں کشمیر کے ایجنڈے پر متحد ہونا ہوگا ہماری تقسیم سے دشمن کو فائدہ ہوگا راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ہمیں مل کرپانچ سالہ منصوبہ ترتیب دیں اور پھر سارے مل کر اس پانچ سالہ منصوبے پر عملدرآمد کریں ہم اس حوالے سے لندن میں ایک کشمیر کانفرنس کرنا چاہتے ہیں جس میں پانچ سالہ منصوبہ پر غوروغوض کے بعد اس ایجنڈے کو لے کر چلا جاے ،حریت کانفرنس کے سینئرمحمد فاروق رحمانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تحریک کشمیربرطانیہ نے عالمی سطح پر کشمیر کی تحریک میں بہت جاندار رول ادا کیا ہے ہمیں تحریک آزادی کے حوالے سے بدلتے حالات میں بہتر منصوبہ بندی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،برطانیہ نے مسئلہ کشمیر پیدا کیا برطانیہ مسئلہ کشمیر کی ماں ہے اب برطانیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے دوطرفہ مسئلہ بننے پر کشمیر کاز کو نقصان ہوا ہے یہ مسئلہ سہ فریقی ہے اس کا حل بھی سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے اقوام متحدہ کی قررادادوں کے مطابق ہونا چاہیے جموں وکشمیر لبریش فرنٹ کے مرکزی راہنما محمد رفیق ڈار نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تحریک کشمیر کے صدر راجہ فہیم کیانی کا تحریک آزادی کشمیر کے عالمی محاذ پر گرانقدر کردار ہے بین الااقوامی محاذ پر ہم سب کو ایک ہونا ہوگا اپنی اپنی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کشمیر کے لیے کام کرنا ہے اس سے ہم تحریک کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں تحریک ہے تو تب تنظیمیں اور جماعتیں ہیں بھارت کا ٹارگٹ پوری کشمیری لیڈر شپ ہے ہمیں دشمن کی سازشوں کو سمجھنا ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اوورسیز عالمی محاذ پر جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔