بیرون ملک کشمیری کمیونٹی مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidبیرون ملک کشمیری کمیونٹی مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک کشمیری کمیونٹی مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرے ،کشمیری کمیونٹی جماعت اسلامی کے ویژن 2030میں رنگ بھرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،کشمیری ہجرت کرتے ہیں یہ ان کی شریست میں ہے ،جہاں جاتے ہیں وہاں سے روشنی اور اچھائیاں لاتے ہیں ،بیرون ملک کشمیری آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں اور ویژن کو برؤے کار لائیں تا کہ آزاد خطے کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہو ،کشمیر ی کمیونٹی جن جن ممالک میں مقیم ہیں ان ممالک کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے کام کو آگے بڑھائیں ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر کمیونٹی سعودی عرب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ سعودی عرب حرمین شریفین کی وجہ سے ہمارے لیے قابل احترام ہے اور اس کی حفاظت اور دفاع ہم سب کی ذمہ داری ہے حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے قانون کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہم قبیلائی،علاقائی اور لسانی عصبیتوں سے بالا تر ہو کر مخلوق خدا کو اﷲ کے در سے آشنا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ امت کے عروج کا راستہ وہی ہے جو اﷲ کے نبی ؐ اور صحابہ نے اختیار کیا ہم اسی راہ کے راہی ہیں تبدیلی اور عروج اسی راستے سے آئے گا انہوں نے کہاکہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں قرآن کو سمجھ کر پڑھیں اس پر عمل کریں اور اس کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات کریں جماعت اسلامی نے آزاد خطے میں صحت ،تعلیم اور خدمت کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ہم یہ سارے کام اﷲ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر