{AF}
نریند رمودی ہندوستان میں مسلمانوں کو جبراً ہندو نہ بننے پر درختوں سے باندھ کر بے دردی سے شہید کروا رہے ہیں ، راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ نریند رمودی ہندوستان میں مسلمانوں کو جبراً ہندو نہ بننے پر درختوں سے باندھ کر بے دردی سے شہید کروا رہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے اندر روزانہ کشمیریوں کے لاشے گر رہے ہیں ،عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے نریندر مودی مجبور کررہا ہے کہ آزادکشمیر اور مہاجرین سیز فائر لائن کو توڑ کر اپنے بھائیوں کی عملی مدد کریں ،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے ویژن کے ساتھ میدان عمل میں ہے ،نظام کی اصلاح ہمارا ہدف ہے چہرے نہیں نظام بدلنے سے ہی مسائل حل ہوں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے لیے امید کی واحد کرن ہے تمام نظام اور پارٹیاں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں جماعت اسلامی نے کوشش کی ہے کہ خیر کا کام کرنے والوں کے ساتھ تعاون کیا جائے اور مسائل کی نشان دہی کی جائے جماعت اسلامی تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں رکھتی ہم اصلاح چاہتے ہیں نظام کی بہتری چاہتے ہیں میرٹ اور عدل و انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں ظلم کرپشن نا انصافی اور اقرباپروری کے خلاف جہاد چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن وارڈ کی سطح تک موثر تنظیم قائم کریں لوگوں کو جماعت میں شامل کریں عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ۔