{AF}
حکومت پاکستان سلامتی کونسل کی عارضی رکنیت کے لیے بھارت کو ووٹ دینے کا فیصلہ واپس لے، شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت پاکستان سلامتی کونسل کی عارضی رکنیت کے لیے بھارت کو ووٹ دینے کا فیصلہ واپس لے،ہندوستان کشمیرمیں مسلسل کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ،انسانی حقوق کی کسی نتظیم یا ریلیف ادارے کو مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت تک نہیں دیتا،او آئی سی کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو بھی کشمیرجانے کی اجازت نہیں ہے ایسے میں پاکستان کو چاہیے کہ وہ ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے اور کشمیرمیں اس فیصلے سے منفی پیغام جائے گا،جماعت اسلامی شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دی دی اور 8جولائی کو مظفر آباد میں شہداء کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کرے گی،ان خیالا ت کا اظہارانھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت پاکستان کا کشمیرکے حوالے سے عالمی سطح پر ایک موقف ہے اور اسلامی دنیا پاکستان کے اس موقف پر پاکستان کے ساتھ ہوتی ہے جب پاکستان اپنے موقف سے دستبرداری کر ے گا تو باقی ممالک کے لیے ہمارے پاس کہنے کوکچھ نہیں رہے گا،موجود ہ حکومت نے عقل سے عاری یہ فیصلہ کیاہے اس کو کشمیری قبول اور تسلیم نہیں کرتے،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرکی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں حکومت پاکستان سے احتجاج اور بات کریں تاکہ حکومت پاکستان اس فیصلے کو واپس لے۔