{AF}
مساجد اور کمیونٹی سنٹر کا معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ مساجد اور کمیونٹی سنٹر کا معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ہے ان کا قیام ایک بہترین فلاحی معاشرے اورانسانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر میں بنیادی رول ہے ،خاص کر نوجوان طبقہ ان مراکز سے وابسطہ ہو کر ان کو آباد کرے،آج کے دور میں انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا نے ہمارے نوجوان کے اوقات کو برباد کر دیا ہے جس سے پورے معاشرے سے برکت اٹھ گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولاکوٹ میدان کے مقام پر کمیونٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ ، صدر الخدمت ضلع پونچھ طاہر اسحاق سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہم اپنے اصل مقصد وجود سے غافل ہو چکے ہیں۔جو سماج اپنے اصل مقصد سے دور ہو جائے وہ اس زمین پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں۔آج ہر طرف،بے چینی ، بے سکونی اور اضطراب ہے،اس کا بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم اپنی اصل سے دور ہیں یہی وجہ ہے کہ اﷲ کی رحمت سے بھی محروم ہیں،ہماری اصل حیثیت یہ ہے کہ ہم اﷲ کے نائب ہیں لیکن ہم نے اپنی اس عظیم حیثیت کو محدود کر کے محض اپنی ذات اور گھر کی دنیاوی فکر میں لگے ہیں ہماری ساری توانائیاں اسی کے گرد گھومتی ہیں کہ ہماری اولاد اچھے پیسے کیسے کمائے اور کیسے زیادہ سے زیادہ دنیاوی سہولیات حاصل کرے،ہم پر اﷲ کا سب سے زیادہ حق ہے اور یہ حق یہ ہے کہ اس کی بندگی کی جائے اور یہ بندگی زندگی کے تمام پہلووں میں ہو دعوت الی اﷲ سے اقامت دین تک ایک مسلسل کشمکش ہے جس سے ایک مسلمان کو واسطہ پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت اﷲ کے نزدیک بہت بڑا اجر ہے لیکن انسانیت کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس کو اﷲ کے در سے آشنا کیا جائے انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیرکی خدمات قابل تحسین ہیں الخدمت بلا تخصیص عوام کی خدمت کررہی ہے ۔