{AF}
وفاقی حکومت نے مہنگائی کا سونامی مسلط کر کے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ،مولانا عبدالسمیع،نظام الدین{/AF}
وفاقی حکومت نے مہنگائی کا سونامی مسلط کر کے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ،مولانا عبدالسمیع،نظام الدین سپریم کورٹ کے فیصلے سے جماعت اسلامی کے تاریخی موقف کو تقویت ملی ،کھوکھلے نعرے لگانے والے بے نقاب ہوئے ،گلگت بلتستان حکومت ٹھیکوں کی بندر بانٹ سرکاری ملازمتوں میں اپنے عزیزوں کو نوازکر ظلم کی انتہا کررہی ہے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی گلگت ( پ ر) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع اور جماعت اسلامی گلگت کے امیر نظام الدین نے ضلعی شوریٰ کے اجلا س میں مشترکہ طور پر کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی کا سونامی مسلط کر کے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے جماعت اسلامی کے تاریخی موقف کو تقویت ملی ،کھوکھلے نعرے لگانے والے بے نقاب ہوئے ،گلگت بلتستان حکومت ٹھیکوں کی بندر بانٹ سرکاری ملازمتوں میں اپنے عزیزوں کو نوازکر ظلم کی انتہا کررہی ہے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی ،اجلاس میں سابقہ کاموں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالسمیع نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو کرپشن سے پاک قیادت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کے پاس کرپشن سے پاک قیادت موجود ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی گلگت بلتستان کو بحران سے نکال سکتی ہے میرٹ ،عد ل وانصاف کی بحالی،ظلم ،کرپشن اقرباپروری کے خلاف لڑسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سی پیک میں گلگت بلتستان کو بھرپور حصہ دے اور وہ منصوبے جو سی پیک کے ذریعے ہونے ہیں ان کا اعلان کرے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر ضلع نظام الدین نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھے گی جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مسائل سے صرف جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے ۔