{AF}
کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے،سنیٹر سراج الحق{/AF}
اسلام آباد ( پ ر)، امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے بھارتی ظلم وجبر زیادہ عرصہ نہیں رہے گا مودی کی انتہا پسندانہ پالیساں بھارت کو ٹکڑوں میں تقسیم کردیں گی برہان وانی شہید ملت اسلامیہ کے لیے رول ماڈل بن چکے ہیں برہان وانی شہید اور دوسرے شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا کشمیر کنگز اور جے آء یوتھ کے زیر اہتمام بطل حریت برہان وانی کے نام پر منعقدہ برہان وانی رمضان کپ ایک تعمیری سرگرمی تھی جس کے لیے چیر مین کشمیر کنگز صدر جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر نثار شاہق اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر کے صدر چیرمین کشمیر کنگز نثار شاہق سے بات چیت کرتے ہوے کیا اس موقع پر کشمیر کشمیر کنگز کے میڈیا ایڈواہزر راجہ بشیر عثمانی بھی موجود تھے گزشتہ روز نثار شاہق نے امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کی سرگرمیوں اور کشمیر کنگز اور جے آء یوتھ کے زیر اہتمام برہان وانی شہید رمضان کپ کے حوالے سے امیر جماعت کو بریف کیا اس موقع پر سنیٹر سراج الحق نے یوتھ کے لیے مثبت سرگرمی کو فروغ دینے اور کھیل کے میدان آباد کرنے کو سراہا انہوں نے کہا کہ ایک عظیم نوجوان برہان وانی کے نام پر رمضان کپ مثبت سرگرمی ہے جس پر تمام منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جماعت اسلامی سپورٹس اور کلچر کے میدان میں ترجیع بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔