{AF}
اسرائیلی ایجنٹ جنرل سیسی نے مصر کے آئینی، جمہوری اور منتخب صدرکاتختہ الٹا اور مرسی کو عدالتی قتل کروایا،سید ارشد بخاری،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،امیر ضلع مظفر آباد سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ نے اپر اڈہ میں مصر کے منتخب صدر ڈاکٹر مرسی کی کمرہ عدالت میں شہادت پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ طورپر کہاکہ اسرائیلی ایجنٹ جنرل سیسی نے مصر کے آئینی، جمہوری اور منتخب صدرکاتختہ الٹا اور مرسی کو عدالتی قتل کروایا جس پر پوری امت سرپا احتجاج ہے،جماعت اسلامی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قائدین نے کہاکہ جنرل سیسی نے نام نہاد مالک کے آمروں سے مل کر ڈاکٹر مرسی کوشہید کروایا،ہم اس کو عدالتی قتل قراردیتے ہیں،اس قتل پر عالمی انسانی حقوق اور نام نہاد جمہوریت کے علمبردارخاموش ہیں،جو اس حقیقت کا مظہرہے کہ وہ اس میں برابر کے شریک ہیں،انھوں نے کہاکہ مغربی ممالک نے کتوں اور بلیوں کے حقوق کے لیے تنظیمیں قائم کی ہوئی مگر اسلامی ممالک کے قائدین کے ناحق قتل پر خاموش ہیں،اسرائیل نے امریکہ کی مدد سے جنرل سیس کو مصر کے اقتدار پر بیٹھاکہ وہ اسرائیل اور یہودیوں کے مفادات کا تحفظ کر سکیں،جنرل سیسی اسرائیل اور یہودیوں کے تحفظ پر معمور ہیں اور انھوں نے اخوان کے ہزاروں لوگوں کو شہید کیا اور ہزوارں کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے،انھوں نے کہاکہ اخوان نے مصر میں رائے عامہ منظم کرکے حکومت حاصل کی اور اپنے عوام کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلائی اور اپنے عوام کے مفاد ات کو تحفظ کریا جس پر امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل نہ خوش تھے ، کچھ اپنوں نے بھی غداری کی اور دشمن کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا،انھوں نے کہاکہ عراق ،شام ،مصر ،افغانستان میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے،دنیا کے نوجوان ا س کو دیکھ رہے ہیں ،اس لیے مغرب نے مرسی کو اپنے لیے خطرہ سمجھا اور ا س کو راستے سے ہٹادیا۔انھوں نے خبردار کیا کہ مغرب اور اس کے ایجنٹ مسلمانوں کی گردنوں پر زیادہ دیر مسلط نہیں رہ سکتے ۔