{AF}
جماعت اسلامی کی اپیل پر پورے آزاد کشمیر میں مصر کے منتخب صدر ڈاکٹر موسی کے عدالتی قتل کے خلاف مظاہرے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کئی گئی،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان کی امامت میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی راوالاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکی اپیل پر پورے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں مصر کے منتخب صدر ڈاکٹر مرسی کے عدالتی قتل کے خلاف مظاہرے کیے گئے،روالاکوٹ میں غائبانہ نما ز جنازہ کی امامت امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خا نے کروائی،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان سباق امراء عبدالرشید ترابی ،سردارا عجازا فضل خان،نائب ا مراء،نورالباری،راجہ جہانگیر خان،سردار ارشد نڈیم ایڈووکیٹ،شیخ عقیل الرحما ن ایڈووکیٹ،مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے مصر کے منتخب صدرڈاکٹر محمد مرسی کی جیل میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مرسی عالم اسلام اور امت مسلمہ کے عظیم رہنماتھے جب تک وہ صدر رہے امت کی درست رہنمائی کرتے رہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان نے پورے عالم اسلام اور امت مسلمہ سے شہید جمہوریت محمد مرسی کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد مرسی کا اکلوتا جرم مصری عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنااور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ تھا ۔ڈاکٹر محمد مرسی کو کہا گیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے مطالبے سے دستبردار ہوجائیں اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت چھوڑ دیں مگر انہوں نے ڈکٹیٹر شپ اورمصری عوام پر مسلط صیہونی تسلط کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ ڈاکٹر محمد مرسی پر ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے آزمائے گئے ،منتخب صدر کو معزول کرنے کے بعد چھ سال تک قید تنہائی میں رکھا گیا۔ قید کے دوران ڈاکٹر محمد مرسی کو اہل خانہ ،ڈاکٹروں اور وکلاء سے ملنے سے بھی روکا گیا اور صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجاز ت دی گئی۔ڈاکٹر محمد مرسی دنیا کی ظالم عدالت سے اﷲ کی عدالت میں انصاف لینے چلے گئے ہیں۔